Deobandi Books

شب قدر کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام

26 - 34
جاگتے عبادت وغیرہ میں اور اپنے گھر کے لوگوں کو بھی جگا دیتے۔
شب قدر کو مبہم رکھا گیا
اگر اتنا بھی نہ ہوسکے تو کم ازکم آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تو ضرور جاگنے کا اہتمام کرنا چاہئے کہ زیادہ تر آخری عشرہ کی انہی طاق راتوں میں شب قدر ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت بالغہ سے اس رات کو مبہم رکھا، بتاکر اس کو مخفی کردیا گیا، اس میں اس کی بیشمار مصلحتیں ہیں جن کا احصاکون کرسکتا ہے۔
قرآن کریم میں ایک جگہ فرمایا…اِنَّا اَنْزَلْنَاُہ فِی لَیْلَۃِ الْقَدْرِ… کہ ہم نے قرآن کو لیلۃ القدر میں اتارا… اور دوسری جگہ فرمایا شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِی اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْآنُ… کہ قرآن رمضان کے مہینہ میں اتارا… اس سے اشارہ ملتا ہے کہ شب قدر رمضان کی راتوں میں سے کوئی رات تھی (معارف الحدیث)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ساتھ شفقت ورحمت
بخاری شریف کی روایت ہے حضرت عبادہ بن صامت ؓ فرماتے ہیں۔
خَرَجَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِیُخْبِرَنَا بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں شب قدر کی اطلاع دینے کے لئے باہر تشریف لائے… آپؐ کو پہلے اس کی تعیین بذریعہ خواب بتلادی گئی تھی…حدیث میں ہے …اُرِیْتُ ہٰذِہِ اللَّیْلَۃِ ثُمَّ اُنْسِیْتُہَا … مجھے یہ بات خواب میں بتلا دی گئی تھی پھر مجھے بھلا دیا گیا۔(مشکوۃ)
تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں شب قدر بتلانے کے لئے گھر سے باہر نکلے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 امت محمدیہ کی فضیلت 4 1
4 اس امت کی خصوصیت اور موسیٰؑ کی درخواست 5 1
5 اس امت کی دوسری خصوصیت 6 1
7 اس امت کی پانچویں اور چھٹی خصوصیت 8 1
8 اس امت کی تیسری اور چوتھی خصوصیت 6 1
9 اس امت کی ساتویں خصوصیت اور موسیٰؑ کی درخواست 9 1
10 شب قدر کی فضیلت وعظمت 10 1
11 قرآن کا نزول کب ہوا؟ 10 1
12 شب قدر کتنی اہم رات ہے 11 1
13 شب قدر میں پچھلے گناہوں کی مغفرت 12 1
14 شب قدر کی سب سے بڑی فضیلت 13 1
15 اس امت کے لئے تیز پرواز کی صورتیں 13 1
16 اس امت کے ساتھ اللہ کا خصوصی فضل ڈیوٹی کم اور وظیفہ زیادہ 14 1
17 شب قدر کا انعام امت کو کیوں ملا؟ 16 1
18 شب قدر کے انعام کا سبب 16 1
19 ان گھڑیوں کی قدرکرو 17 1
20 شب قدر کا پیغام امت کے نام 17 1
21 لیلۃ القدر کو لیلۃ القدر کیوں کہتے ہیں؟ 18 1
22 لیلۃ القدر کی دوسری وجہ تسمیہ 19 1
23 لیلۃ القدر کی تیسری فضیلت 20 1
24 لیلۃ القدر میں فرشتوں کا زمین پر اترنا 20 1
25 جبرئیل امین فرشتوں کے جھرمٹ کے ساتھ زمین پر 22 1
26 شب قدر کونسی رات ہے؟ 23 1
27 قدر دانوں کو یہ رات مل جاتی ہے 24 1
28 آخری عشرہ کی فضیلت 25 1
29 شب قدر کو مبہم رکھا گیا 26 1
30 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ساتھ شفقت ورحمت 26 1
31 جھگڑے کی نحوست 27 1
32 شب قدر کے اخفا کی مصلحتیں پہلی مصلحت 28 1
33 دوسری اور تیسری مصلحت 29 1
34 یہ رات شاہانہ جشن کی رات ہے 29 1
35 یہ رات سراپا سلام ہے 30 1
36 شب قدر کا پیغام 31 1
37 شب قدر میں معمولات کیا ہوں؟ 31 1
Flag Counter