Deobandi Books

محبت الہیہ کے ثمرات

ہم نوٹ :

34 - 38
 اے اللہ! اختر یہ دعا کرتا ہے جو دعا سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگی ہے اَللّٰھُمَّ اِنِّیٰ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَ الْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ، اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَّفْسِیْ وَاَہْلِیْ  وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ8؎ اے اللہ! ہم آپ سے آپ کی محبت مانگتے ہیں اور آپ کے عاشقوں کی محبت مانگتے ہیں اور جو عمل آپ کی محبت تک پہنچانے والے ہیں ان اعمال کی محبت بھی مانگتے ہیں۔اے اللہ!اس پوری مجلس کو صاحبِ نسبت بنادے،اے اللہ! نسبتِ لازمہ بھی دے دے، نسبتِ متعدیہ بھی دے دے، اے خدا !ایک شخص کو بھی محروم نہ فرما۔ آپ زمین و آسمان کے خزانوں کے مالک ہیں، بے شمار دریائے رحمت کے مالک ہیں، ہم پر اپنی رحمت کے خزانے برسا دیجیے۔ 
اے اللہ ہمارے بزرگوں کے نام کے صدقے میں، ہمارے چاروں سلسلوں کے اولیائے کرام کے صدقے میں ایک شخص کو بھی جو خانقاہ میں آیا اور یہاں دین کی باتیں سنیں کسی کو بھی محروم نہ فرمائیں، اپنے جذب سے سب کو کھینچ کر اپنا بنا لیں۔ اے اللہ! اگر ہم نفس و شیطان کی شرارت سے تیرے نہ بھی بننا چاہیں تو تو زبردستی ہمیں اپنا بنالے،بوجہ اپنی محبت کےہمیں جذب فرما لے، آمین۔
وَاٰخرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
 وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
Flag Counter