Deobandi Books

محبت الہیہ کے ثمرات

ہم نوٹ :

6 - 38
  محبتِ الٰہیہ کے ثمرات
اَلْحَمْدُلِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ  ذَکِّرۡ فَاِنَّ  الذِّکۡرٰی تَنۡفَعُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ1؎
دین کی بات کا دل پر اثر نہ ہونا ایمانی کمزوری کی علامت ہے
الحمدللہ یہ اجتماع ہر ہفتے منعقد ہورہا ہے، اس کے مقاصد میں جو سب سے بڑا مقصد ہے اس وقت وہی بیان کرتا ہوں جس کو اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرمایا ہے کہ اے نبی آپ ایمان والوں کو نصیحت فرمایئے کیوں کہ نصیحت مومنین کو نفع دیتی ہے۔ علامہ عبدالوہاب شعرانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب الیواقیت و الجواہر میں لکھا ہے کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ مجھ پر کسی اللہ والے، کسی عالم، کسی بزرگ کی نصیحت اثر نہیں کرتی تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے ایمان کی خیر منائے یعنی خدا سے ایمان مانگے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ یہ فرمارہے ہیں کہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دیتی ہے۔ جبکہ یہ شخص کہتا ہے کہ مجھ پر کسی کی نصیحت کا اثر نہیں ہوتا اور نہ میں کسی کی نصیحت قبول کرسکتا ہوں، میں نے اپنے دل کو بہت مضبوط بنالیا ہے۔ یہ بہت خطرناک بات ہے، ایسے شخص کو اللہ سے ڈرنا چاہیے اور اللہ سے ایمان کی سلامتی مانگنی چاہیے۔
_____________________________________________
1؎   الذّٰریٰت  :55
Flag Counter