چوں کہ یہ ہفتہ وار مجلس ہوتی ہے اور سات دن کی غذا ایک دن میں لینی ہوتی ہے۔ اگر آپ کو یہ معلوم ہوجائے کہ آج جو بریانی کھارہا ہوں تو اس کے بعد سات دن تک کچھ کھانا نہیں ملے گا، تو آپ کتنا کھائیں گے؟ کچھ زیادہ کھائیں گے یا نہیں؟ بلکہ اگر اللہ نے ایک معدہ اور دیا ہوتا تو اس کو بھی استعمال کرلیتے۔اسی لیے ہفتے میں ایک بار جو یہ مجلس ہوتی ہےاس میں اگر زیادہ سے زیادہ وقت بات ہوجائے تو کافی فائدہ ہوگا۔بعض لوگ زیادہ دیر بیٹھنے سے گھبراجاتے ہیں۔اوّل تو انہیں گھبرانا نہیں چاہیے، کیوں کہ آپ بعض جگہ ایسی جاتے ہیں جہاں کہتے ہیں کہ بڑی جلدی وقت ختم ہوگیا۔
ایک زمیندار کی بیوی اپنے میکے جانے لگی تو وہ اس کے ساتھ ایک فرلانگ تک روتے ہوئے گئے، اور ایسے روئے جیسے بچہ روتا ہے۔ سب دیکھ کر ہنس رہے تھے کہ ان کو کیا ہوگیا ہے۔ دنیاوی محبت میں تو یہ حال ہے اور اللہ کے لیے جو محبت ہو اگر اس میں تھوڑا زیادہ وقت دیا جائے تو اللہ کی محبت تیزی سے ملے گی ان شاءاللہ تعالیٰ۔دیکھیے! اس سے بھی بڑے بڑے دینی پروگرام ہوتے ہیں جیسے تبلیغی اجتماعات تین دن کا پروگرام ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر یہاں بھی کچھ دیر خالی بیٹھنا پڑجائے تو اس وقت میں ذکر کرلو،تلاوت کرلو، اللہ کا نام لو۔
حضرت ڈاکٹر عبدالحیّ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جس زمین پر اللہ کے لیے اللہ کے نام لینے والے بیٹھ جاتے ہیں اس زمین پر آسمان بھی رشک کرتا ہے۔
میں عرض کررہا تھا کہ ان اجتماعات کی برکت سے اللہ تعالیٰ اپنی محبت دینا اپنے ذمہ واجب فرمارہے ہیں۔ اور میں نے اسے حدیث شریف سے ثابت بھی کردیا ہے۔
سایۂعرش حاصل کرنے کا طریقہ
اور اس اجتماع کا دوسرا فائدہ کیا ہوگا؟ اس کو امام بخاری نے بخاری شریف میں بیان فرمایا ہے کہ اللہ کے لیے جو آپس میں محبت رکھتے ہیں، قیامت کے دن ان کو عرش کا سایہ ملے گا۔ اس محبت کو معمولی مت سمجھنا۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو لوگ اللہ کے لیے مجھ سے محبت کرتے ہیں، اشرف علی اس محبت کو اپنی نجات کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ یہ جو محبت