Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

8 - 38
توشۂ آخرت کے اعمال
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
حکیم الامت کا اپنے شیخ  حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام
عموماً ایسا ہوتا ہے کہ جب چھوٹوں پر کسی بڑے کی شفقت و عنایات بہت زیادہ ہوتی ہیں تو کچھ لوگوں کو اس سے مناسبت نہیں ہوتی اور دوسرے پر اکابر کی یہ شفقتیں انہیں ناگوار گزرتی ہیں ۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ہندوستان سے مکہ مکرمہ اپنے شیخ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ارادہ تھا کہ ایک سال حاجی امداداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں رہوں گا لیکن ان پر حاجی صاحب کی نظرعنایت اتنی زیادہ ہونے لگی کہ حضرت تھانوی خود فرماتے ہیں کہ کچھ آدمیوں کوجن کو مجھ سے روحانی مناسبت نہیں تھی مجھ پر حاجی صاحب کی عنایت دیکھ دیکھ کر جلے جاتے تھے اور مجھے اندیشہ ہوا کہ حضرت کے کان میں یہ لوگ کوئی ایسی بات نہ کہہ دیں کہ اشرف علی کا سرمایہ یعنی حضرت کی محبت اور شفقت میرے ہاتھ سے نکل جائے۔لہٰذا وہ مکہ مکرمہ چھ ماہ سے زیادہ نہیں رُکے، کعبہ کا قیام اور شیخ کی صحبت کی اتنی عظیم دولت کو اس خوف سے قربان کردیا کہ شیخ کے قلب میں ان کی طرف سے بال نہ آجائے،ان حاسدین کے خوف سے حضرت تھانوی چھ مہینے پہلے ہی ہندوستان واپس تشریف لے آئے۔
شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال
حضرت! اب میں آپ کو ایک واقعہ سناتا ہوں جس سے زبردست عبرت حاصل ہوتی ہے۔ میرے مرشدِ اوّل حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ایک مرید پر بہت زیادہ شفقت فرمائی اور وہ حضرت کا بہت مقرب ہوگیا۔ اس سے کچھ لوگ حسد کرنے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter