Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

10 - 38
کو دیکھ کر آپ کو تکلیف ہوتی ہے اگر وہ صورت آپ نے دیکھ لی تو بلڈپریشر اور زیادہ ہائی ہوکر آپ کو فالج ہوجائےگا، دماغ کی  رگ پھٹ جائے گی، خون سارے دماغ میں پھیل جائے گا جس سے آپ کی جان کو خطرہ ہے۔چناں چہ حضرت نے فیصلہ کرلیا کہ اس مقرب کو اب قریب بھی نہ آنے دوں گا۔وہ مرید بہت دن تک روتا رہا، غریب رات رات بھر، عشاء سے لے کر فجر تک رویا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جن لوگوں نے حسد میں یہ باتیں کہی تھیں وہ ایسے ایسے مصائب میں مبتلا ہوئے کہ آج دوسروں سے زکوٰۃ اور بھیک مانگ رہے ہیں،حالاں کہ مال دار تھے اور ایسی بیماری لگ گئی کہ قبل از وقت بوڑھے ہوگئے، ڈاکٹروں کے علاج سے بھی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔اللہ والوں کی آہ سے بچنا چاہیے۔بعض لوگ اپنے قرب سے غلط فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ اسی لیے حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ مشایخ  کو بیدار مغز  رہنا چاہیے۔
حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام
حضرت! میرے مرشدِ ثانی حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب  نے جو دستور  بنایا ہوا ہے وہ اتنا عمدہ  ہے کہ جب کوئی کسی کے خلاف شکایت کرتا تو فرماتے  کہ شکایت تحریری شکل میں دو، ہم زبانی  شکایت نہیں سنیں گے اور تحریر کے بعد دو گواہ بھی لاؤ، اس کے بعد مدعیٰ علیہ کو بلایا جاتا ہے پھر اس سے بیانات لیے جاتے ہیں۔ اس طریقے سے اتنا رگڑتے ہیں کہ کسی کی ہمت نہیں ہوتی کہ ان کے کان میں کسی کے خلاف کوئی غلط بات کہہ سکے، وہ بھی سمجھتا ہے کہ کان میں کچھ کہا تو پھنس جاؤں گا لہٰذا حضرت کے ادارے میں ہر شخص پورے اطمینان سے کام کرتا ہے۔ حضرت کے سو مدرسے ہیں، میں نے ہر مدرسے والوں کو جاکردیکھا ہے کہ نہایت اطمینان و سکون سے کام کررہے ہیں کیوں کہ جانتے ہیں کہ شیخ بیدار مغز ہے، کسی کی لگائی بجھائی اور کانا پھوسی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔
حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا
حضرت!جب میں نے حضرت شاہ عبدالغنی صاحب کے یہاں یہ واقعہ دیکھا تو میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ اختر رات دن دعا کرتا تھا کہ میرے لیے،مجھ حکیم کے لیے بھی  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter