Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

21 - 38
التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 
اے کریم و  اے رحیم سرمدی
در گزر  از   بد گالاں  ایں   بدی
اےخدا! آپ کریم بھی ہیں اور رحیم بھی ہیں،آپ کا کرم اور آپ کی رحمت سرمدی ہے، دائمی ہے، یعنی آپ کی صفات دائمی ہیں۔’’درگزر‘‘ کے معنیٰ چھوڑ دینے کے بھی ہیں لیکن یہاں درگزر کے معنیٰ ہیں چھڑالیجیے۔’’بدسگالاں‘‘ کہتے ہیں بُرا سوچنے والے کو، یہاں نفس اور شیطان مراد ہیں کہ  یہ ہر وقت ہماری بُرائی سوچتے رہتے ہیں کہ کس طرح ہم کو گناہ میں پھنسا دیں۔’’بدسگالاں‘‘ اگرچہ فعل لازم ہے لیکن یہاں معنیٰ میں فعل متعدی کے ہے جس کے معنیٰ ہیں اندیشہ کرنا سوچنا۔ فارسی زبان میں ہر دشمن کو بدسگال کہتے ہیں۔ سگالیدن کے معنیٰ ہیں سوچنا، اندیشہ کرنا۔ بدسگال یعنی بداندیش،جو ہماری بُرائی سوچے۔ تو مطلب یہ ہوا کہ     اے اللہ!نفس اور شیطان کی بُرائیوں سے آپ ہمیں محفوظ فرمالیجیے۔
ہدیۂ   تشکر بہ درگاہِ خدا
اے   بدادہ  رائیگاں صد چشم  و  گوش
نے ز رشوت بخش کردہ عقل و ہوش
مولانا رومی نے مخلوقات کی طرف سے اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ یا اللہ! آپ نے ہم انسانوں کو کتنی نعمتیں دیں ہیں،جیسے بارش ہوجائے تو کہتےہیں کہ یا اللہ آپ نے سارے عالم پر رحم فرمادیا۔بعض عارفین سارے عالم کی طرف سے اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مولانا نے بھی سارے عالم کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے کہ اے خدا !آپ نے ہم کو جو آنکھ اور کان بخشے ہیں تو اس کی کوئی رشوت نہیں لی، بغیر معاوضہ اور رشوت کے یہ نعمتیں عطا فرمائیں۔ ’’بدادہ‘‘کے معنیٰ ہیں آپ نے دیا ہوا ہے، ’’بخش کردہ‘‘ یعنی عطا فرمایا ہوا اور ’’رائیگاں‘‘ کا مطلب ہے مفت،یعنی آپ نے ہمیں جو آنکھ اور کان اور عقل و ہوش عطا فرمائے ہیں یہ نعمتیں بغیر کسی رشوت اور معاوضہ کے بالکل مفت دی ہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter