Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

11 - 38
کوئی حکیم نہ بلا لیا جائے۔ اور جس دن حضرت کی روح قبض ہوئی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ یا اللہ !آج میرا شیخ مجھ سے راضی جارہا ہے۔ اختر کے پاس اس سے بڑی دولت اور کیا ہوسکتی ہے۔ میں نے حضرت سے یہی دعا کرائی تھی کہ حضرت دعا کیجیے کہ اللہ ہم سے دین کا کام لے لے۔ حضرت نے دعا فرمائی اور میری والدہ سے فرمایا کہ تم آمین کہو، کیوں کہ میری والدہ کا حضرت سے نکاح ہوا تھا۔  اور یہ معاملہ بھی عجیب ہوا تھا کہ والدہ صاحبہ نے خواب دیکھا تھا کہ اندھیری رات ہے اور میری گود میں چاند آگیا، والدہ کوکچھ پتا نہیں کہ مستقبل میں کیا ہونا ہے،جب حضرت سے ان کا نکاح ہوا تو حضرت نے خواب سن کر فرمایا کہ  یہ حضور صلی اللہ   علیہ وسلم کی اتباع کا صدقہ ہے۔ ایک زوجہ مطہرہ نے  بھی ایسا ہی خواب دیکھا تھا کہ میری گود میں چاند آگیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا نکاح ہوا۔ حضرت! میرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھول پوری رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے آٹھ سال بعد میری والدہ کاانتقال ہوگیا۔
اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ     کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں
حضرت! حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بعض مواقع ایسے ہوتے ہیں کہ انسان اللہ تعالیٰ کی تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ   کرتا ہے مگر حاسدین سمجھتے ہیں کہ اپنے فضائل بیان کررہا ہے۔ حکیم الامت فرماتے ہیں کہ میری تصنیف بیان القرآن کی قدر کسی عالم کو بھی اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک اس کو پہلے کسی آیت میں اشکال نہ ہو، پھر تیرہ چودہ متقدمین کی تفاسیر دیکھے، پھر میری تفسیر بیان القرآن دیکھے، تب اس کو معلوم ہوگا کہ اللہ نے میرے ہاتھوں سے کیا کام لیا ہے ۔ اسی لیے مولانا رومی فرماتے ہیں کہ   ؎
متہم کم  کن  بدزدی  شاہ   را
شاہوں کو چور مت کہو کیوں کہ ان کے خزانے میں بہت مال ہے۔ ایک بادشاہ کا شاہی باز راستہ بھٹک کر الّوستان میں چلا گیا تو سارے الّو کہنے لگے کہ یہ باز ہمارے الّوستان پر قبضہ کرنے آیا ہے ۔مولانا رومی نے یہ قصہ لکھا ہے،اس بازِ شاہی نے کہا کہ دیکھو مجھے تمہارے الّوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں غلطی سے یہاں آگیا ہوں   ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter