Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

17 - 38
کی خدمت میں تھانہ بھون حاضر ہوئے، انہوں نے اپنے یہاں حضرت حکیم الامت کی بہت خاطر مدارات کی تھیں۔ لہٰذا حضرت نے ان سے کہا کہ بھائی آپ ہماری خوب دعوتیں کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ بتلائیں کہ آپ کی مرغوبات کیا ہیں؟ تو رئیس صاحب نے کہا کہ حضرت ہمیں کوئی خاص چیز مرغوب نہیں ہے، آپ جو کھلائیں گے وہی کھائیں گے۔پھر  فرمایا کہ اچھا اگر آپ اپنی مرغوبات چیزوں کی نشاندہی نہیں کرتے ہیں تو کن چیزوں سے آپ کا پرہیز ہے یہیبتادیں۔  انہوں نے کہا کہ حضرت پرہیز بھی کسی چیز سے نہیں ہے۔ تو حضرت نے اپنے خادم سے فرمایا کہ نیاز جاؤ، بڑے گھر میں کہو کہ توکّل پر تأکل کا انتظام کریں یعنی اللہ کے بھروسے پر کھانے کا انتظام شروع کردیں۔
(اس موقع پر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حافظ جی حضور رحمۃ اللہ علیہ سے فرمایا کہ حضرت !آپ کا پیغام ملا تھا کہ اساتذہ کے لیے کچھ نصیحت کرنی ہے، اس کا انتظام تو بعد میں بھی ہوسکتا ہے لیکن اگر حضرت اجازت دیں تو ابھی کچھ درسِ مثنوی ہوجائے؟  حضرت حافظ جی حضور رحمۃ اللہ علیہ کے اجازت دینے پر ارشاد فرمایا کہ )
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں  ؎
می دہد یزداں مراد متقیں
حضرت! آپ کے لیے تو ہم متقی کہہ سکتے ہیں لیکن اپنے لیے کہتا ہوں کہ   ؎
می دہد یزداں مراد عاجزی
 اللہ اپنی رحمت سے ہم عاجزوں کی مراد پورا فرمادیں۔ ان شاء اللہ! کوشش کرتا ہوں،  بس اب دورۂ مثنوی ہوگا۔
قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے
مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎
از ہمہ نومید گشتیم اے خدا
اوّل   و   آخر   توی  و   منتہا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter