Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

14 - 38
اللہ والوں پر عیب نہ لگاؤ۔ یہاں کم معنیٰ میں اُردو والے کم کے نہیں ہیں بلکہ نفی مطلق مراد ہے، ایسا نہ ہو کہ اُردو والا کم سمجھو کہ اللہ والوں پر کچھ کچھ عیب لگاسکتے ہیں،یہاں کم سے مطلق نفی مراد ہے یعنی اس کام سے بالکل احتیاط برتو۔ اہل اللہ کی شان میں بدگوئی کرنے سے لوگوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ میرے مرشدِ اوّل حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے ایک نصیحت فرمائی تھی، ایک مرتبہ میں نے حضرت کے ایک مُجازِ بیعت کے بارے میں  کچھ کہہ دیا کہ حضرت ان کی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی، میں نے حضرت سے اس لیے عرض کردیا تاکہ حضرت اصلاح فرمادیں۔ حضرت نے مجھ سے فرمایا کہ کسی صاحبِ نسبت کے بارے میں زبان مت کھولو، اس سے تمہارے باطن کو نقصان پہنچے گا۔ اور یہ بھی فرمایا کہ         اللہ تعالیٰ صاحبِ نسبت بندے کی خود حفاظت فرماتے ہیں یعنی اسے ضلالت و گمراہی پر قائم نہیں رہنے دیتے، توفیق توبہ عطا فرمادیتے ہیں۔
تفویض کی حقیقت
مفتی محمد حسن صاحب امرتسری رحمۃ اللہ علیہ حضرت حکیم الامت کے اکابر خلفاء میں سے تھے، جب وہ تھانہ بھون حاضر ہوئے تو ان کے گھر امرتسر سے خط آیا کہ گھر میں بیوی بچے سب بیمارہیں، بہت پریشانی ہے۔مفتی صاحب پریشانی کے عالم میں حکیم الامت کی خدمت میں حاضر ہوئے کہ حضرت میں تو آپ کی خدمت میں اصلاح کرانے اور فیض حاصل کرنے کی غرض سے تھانہ بھون آیا تھا مگر گھر سے بہت پریشانی کا خط آیا ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ مفتی صاحب! جب مومن کا اعتقاد مقدر پر ہے پھر اس کو مکدر ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ حضرت کا یہ جملہ آبِِ زر سے  لکھنے کے قابل ہے۔ حضرت مفتی محمد حسن صاحب فرماتے ہیں کہ جس وقت میں نے یہ جملہ سنا یوں لگا جیسے کسی نے میرے دل کے غم کی آگ پر برف رکھ دی ہو۔
اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ
حکیم الامت کے الفاظ بھی جوامع الکلم کے پرتو ہوتے ہیں، امتی جتنا زیادہ متبع سنت ہوتا ہے تو اتباعِ سنت کی برکت سے اس کو بھی سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی برکت 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter