Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

13 - 38
حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت
تو میں عرض کررہا تھا کہ حکیم الامت نے فرمایا کہ دیکھو اللہ نے تفسیر بیان القرآن لکھوا کر مجھ سے کیا کام لیا ہے۔ ایک دفعہ بھری مجلس میں ارشاد فرمایا کہ سلوک کے بارے میں اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے میرا سینہ کھول دیا ہے،جیسے ہی خانقاہ کے اندر کوئی شخص آتا ہے تو سارے اس کے امراض مجھ پر منکشف ہوجاتے ہیں حالاں کہ ابھی کوئی گفتگو بھی نہیں کرتا محض اس کی شکل اور اس کی چال ڈھال دیکھی، اس کی آنکھوں سے آنکھیں ملی اور سمجھ میں آجاتا ہے کہ یہ عاشق مجاز ہے  یا نفسانی شہوت اور بدنگاہی کی بیماری میں مبتلا ہے یا یہ تکبر کی چال ہے، اسی وقت دل پر منکشف ہوجاتا ہے۔بعض اوقات حضرت حکیم الامت تھانوی فتاویٰ واپس کر دیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ کام تو دیو بند اور سہارنپور میں بھی ہورہا ہے، اشرف علی سے وہ کام لو جو اس وقت زمانے میں نادرِ روزگار ہے۔
حضرت مولانا ظفر احمد عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حاجی امداد اللہ صاحب کو خواب میں دیکھا تو عرض کیا کہ حضرت دعا فرمادیجیے کہ میں صاحبِ نسبت ہوجاؤں۔ حاجی صاحب نے فرمایا کہ صاحبِ نسبت تو ہوگئے ہو مگر اصلاح اپنے ماموں یعنی حکیم الامت  حضرت مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی سے کراؤ۔ اس پر حضرت تھانوی نے فرمایا کہ میرے اصلاح کے فن پر عالم برزخ سے تائید آرہی ہے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ حضرت شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جس کی ہمارے یہاں اصلاح نہ ہو  تو اسے تھانہ بھون بھیج دو، وہاں مولانا اشرف علی  اسے ٹھیک کردیں گے۔حضرت کے یہاں تکبر کے فراعین کا جیسا علاج ہوتا تھا اس کی تو مثال ہی نہیں ملتی۔
اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز  برتیں
تو میں عرض کررہا تھا کہ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا  ؎
متہم کم  کن  بدزدی    شاہ   را 
عیب  کم   گو   بندۂ  اللہ   را
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter