Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

12 - 38
من  نخواہم  بود  این  جا می  روم
سوئے   شاہنشاہ    راجع    می  شوم
تم شور و غل مت مچاؤ،مجلس شوریٰ مت کرو، میں یہاں نہیں رہوں گا،  میں یہاں سے جارہا ہوں،میں بادشاہ کا مقرب ہوں، مجھے بادشاہ اپنی کلائی پر بٹھاتا ہے، نگاہِ شاہ سے میری نگاہ ملتی رہتی ہے، اے الّوؤ! تم میری قدر کیا سمجھوگے؟ لیکن سب الّوؤں نے میٹنگ میں کہا کہ یہ ایسے نہیں جائے گا،اس کے پَر نوچ لو، جب کچھ پریشان کیا جائے گا اور ستایا جائے گا تو جلدی بھاگے گا۔جب اس نے مجلس شوریٰ کا فیصلہ سنا تو مولانا رومی فرماتے ہیں کہ بازِ شاہی نے کہا  ؎  
گفت باز ار یک پر من بشکند
بیخ  چغدستاں شہنشہ برکند
باز نے کہا کہ اگر تم نے میرا ایک پَر بھی توڑ ا تو بادشاہ تمہارے الّوستان کو جڑ سے اکھاڑ دے گا۔ تم نہیں سمجھتے ہو کہ  ؎ 
رُخ زرین من منگر کہ پائے آہنیں  دارم
چہ می دانی کہ در باطن چہ شاہِ ہمنشیں دارم
مولانا رومی نے مثنوی روم میں یہ شعر ارشاد فرمائے ہیں کہ میرے پیلے چہرے کو مت دیکھو میں آہنی پیر رکھتا ہوں،تمہیں پتا نہیں کہ میں باطن میں کس شہنشاہ کو رکھتا ہوں۔ لہٰذا اہل اللہ کو اپنے اوپر قیاس نہ کرنا چاہیے۔بعض وقت اللہ والوں سے اللہ تعالیٰ ایسی باتیں کہلوا دیتے ہیں لیکن حاسدین سمجھتے ہیں کہ یہ اپنے فضائل بیان کررہا ہے۔ ایک مرتبہ حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ نے میرے شیخ اوّل مولانا شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ سے فرمایا کہ دیکھو حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ پہلے فرماتے تھے کہ اگر قیامت کے دن اللہ پوچھے گا کہ کیا لائے ہو؟ تو مولانا قاسم اور مولانا رشید کو پیش کروں گا لیکن اب میرے دل کا فیصلہ بدل گیا، اب میرا اعتقاد یہ ہے کہ اشرف علی ان دونوں سے اونچا ہوگیا۔ یہ بات حضرت شاہ عبد الغنی صاحب نے مجھ سے خود فرمائی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter