Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

26 - 34
میرےنقش و نگار کیسے ہیں، سنا ہے آپ حسن سے بہت عشق کرتے ہیں، آئیں مجھے گلے لگالیں۔تو اسے گلے لگاؤ گے؟ تو جان لو کہ سانپ جان لیتا ہے اورحسین ایمان لیتا ہے۔ بتاؤ!  کس سے زیادہ بچنا چاہیے؟
 جہانگیر بادشاہ کی بیوی نور جہاں بہت خوبصورت تھی،کمبخت کی ادائیں بھی عجیب تھیں۔ ایک مرتبہ جہانگیر اسے دو کبوتر پکڑا کر کہیں چلا گیا، واپس آکر دیکھا تو اس کے ہاتھ میں ایک ہی کبوتر تھا، اس نے پوچھا کہ ایک کبوتر کہاں گیا؟ نور جہاں نے کہا کہ اُڑ گیا، پوچھا کیسے       اُڑ گیا؟ اُس کے دوسرے ہاتھ میں جو کبوتر تھا اُس کو اُڑا کر بولی: ایسے اُڑ گیا۔ تو اسی ادا پر بادشاہ نے اس سے شادی کرلی۔ نور جہاں دربار میں پردہ کی آڑ میں بادشاہ کے پیچھے نہیں بیٹھتی تھی تو بادشاہ سلطنت کے فرامینِ شاہی نہیں لکھ سکتا تھا، اس کی جدائی سے اتنا پریشان رہتا تھا، اُس کو اپنے پیچھے بٹھاکر سلطنت کے شاہی فرامین اور فیصلے لکھتا تھا۔ تو ایک دن نورجہاں نے کہا کہ جب میرے بغیر آپ کا دماغ صحیح نہیں رہتا تو  آپ بھی میرا مذہب اختیار کرلیجیے، میں شیعہ ہوں، آپ بھی شیعہ بن جائیے کیوں کہ عاشق کو چاہیے کہ اپنے معشوق کے مذہب میں آجائے تو جہانگیر نے کہا کہ جاناں! بتو جاں دادم نہ کہ ایماں دادم، اے محبوب! تجھ کو اپنی جان دی ہے اپنا ایمان نہیں دیا۔ اس زمانہ کے بادشاہوں کے ایمان کا یہ حال تھا کہ جان دے دو مگر ایمان نہ دو۔
جان دینے کا مطلب یہ ہے کہ شریعت کے خلاف نہ کرو، حلال بیوی سے بھی اتنی محبت جائز نہیں ہے جس کی وجہ سے جماعت سے نماز چھوٹ جائے، حلال بیوی سے بھی اتنی محبت جائز نہیں ہے کہ دین کے سب تقاضے ختم کردیے اور گھر سے باہر ہی نہیں نکلتے،  مریدین کہتے ہیں کہ حضرت گھر سے باہر آکر کوئی نصیحت کیجیے مگر حضرت بیوی کے پاس بیٹھے ہیں۔
 اللہ کے لیے جو محبت کرتا ہے، جس پر اللہ کی محبت چھا جاتی ہے اُس سے مخلوق کو بھی بڑا آرام رہتا ہے۔ اب یہ نہ کہو کہ بیویاں کہیں گی کہ اگر ہمارے شوہروں پر اللہ کی محبت چھاگئی تو ہمارا کیا حال ہوگا، جس پر اللہ کی محبت چھاجاتی ہے وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے، اُس کی ایک ایک بیماری اور تکلیف کو اپنا غم سمجھتا ہے کہ یہ میرے اللہ کی بندی ہے، اس کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ، اس کی خطاؤں کو معاف کرو۔ بتائیے! پانچویں نمبر کا پرچہ آسان ہے یا مشکل؟ کتنا آسان پرچہ ہے کہ اگر کوئی خوبصورت، صاحبِ جمال، عالی خاندان کی عورت بلائے تو کہہ دو کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔ آہ! جس کو یقینِ کامل حاصل ہے اُس کے لیےیہ پرچہ بڑا آسان ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter