Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

7 - 34
سایۂعرش کا حصول
اَلْحَمْدُ لِلہ ِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّابَعْدُ
فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ سَبْعَۃٌ یُّظِلُّہُمُ اللہُ فِیْ ظِلِّہٖ یَوْمَ لَاظِلَّ اِلَّا ظِلُّہٗ اَلْاِمَامُ الْعَادِلُ وَشَابٌّ نَشَأَ فِیْ عِبَادَۃِ اللہِ  وَرَجُلٌ قَلْبُہٗ مُعَلَّقٌ  فِی الْمَسَاجِدِ وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِی اللہِ اِجْتَمَعَا عَلَیْہِ  وَتَفَرَّقَا عَلَیْہِ وَرَجُلٌ دَعَتْہُ امْرَأَ ۃٌ  ذَاتُ مَنْصِبٍ وَّجَمَالٍ فَقَالَ اِنِّیْ اَخَافُ اللہَ وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ فَاَخْفَاہَا حَتّٰی  لَاتَعْلَمَ شِمَالُہٗ مَاتُنْفِقُ یَمِیْنُہٗ وَرَجُلٌ ذَکَرَ اللہَ  خَالِیًا فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ1 ؎ 
اس وقت آپ حضرات کو بخاری شریف کا درس دیا جارہا ہے یعنی بخاری شریف سے ایک حدیث سنائی جارہی ہے جس میں سات اعمال کا ذکر ہے۔ یہ سات اعمال ایسے ہیں کہ اگر انسان اِنہیں کرلے تو قیامت کے دن اُس کو اللہ تعالیٰ عرش کا سایہ عطا فرمائیں گے۔
قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی
قیامت کے دن سورج کو اتنا قریب کردیا جائے گا کہ سب کے سر ایسے کھولیں گے جیسے پکتی ہوئی ہنڈیا کھولتی ہے اور ہر شخص اپنے گناہوں کے اعتبار سے پسینے میں ڈوبا ہوگا، کوئی گھٹنے تک پسینے میں ہوگا، کوئی کمر تک پسینے میں ہوگا، کوئی گردن تک پسینے میں ہوگا لہٰذا اگر     اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عرش کا سایہ عطا فرمادیں تو یہ بہت بڑی نعمت ہوگی۔ جس کواللہ تعالیٰ عرش کا سایہ عطا فرمائیں گے یہ اُس کی نجات کی دلیل اور مغفرت کی علامت ہوگی۔
تو وہ سات اعمال کیا ہیں جن کے کرنے سے قیامت کے دن عرش کا سایہ نصیب ہوگا؟
_____________________________________________
1؎    صحیح البخاری:91/1باب  من جلس فی المسجد ینتظر الصلٰوۃ، المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter