Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

18 - 34
یہ حاسدین اللہ والوں کے چراغ کو بجھانے کی کوششیں کرتے ہیں مگریاد رکھو کہ اُن کے سینے میں دریائے خوں بہہ رہا ہے،انہوں نے اپنے مالک کو خوش کرنے کے لیے نجانے کتنی آرزوؤں کا خون کیا ہے۔
جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ
کیا جگر صاحب کے دل میں آرزو نہیں تھی مگر انہوں نے اپنی حرام آرزو کا خون کیا۔ آج آپ لوگ سن لیجیےکہ جگر صاحب کتنا پیتے تھے، جگر صاحب اتنا پیتے تھے، اس قدر خوگرِ شراب تھے  کہ مشاعرہ میں دو آدمی اُن کو پکڑ کر لاتے تھے، خود چل کر نہیں آسکتے تھے، یہاں تک کہ اپنے دیوان میں انہوں نے لکھا     ؎ 
پینے    کو     تو      بے     حساب     پی      لی
اب     ہے     روزِ      حساب      کا       دھڑکا
آہ! جس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت عطا ہوتی ہے اُس کا حال کیا ہوتا ہے اس کو           بھی  سن لیجیے    ؎
سن لے اے دوست  جب ایّام بھلے آتے ہیں
گھات  ملنے  کی  وہ  خود  آپ  ہی  بتلاتے  ہیں
جس کے دن اچھے ہونے والے ہوتے ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ اپنا پیار دینا چاہتے ہیں اور جس کو اللہ تعالیٰ اپنا بنانا چاہتے ہیں، تواللہ تعالیٰ خود اُس سے ملنے کے لیے راہیں پیدا کرتے ہیں۔ جگر صاحب کو مشاعرہ کے آخر میں لایا جاتا تھا، دو آدمی اُن کو پکڑے ہوئے ہوتے تھے کیوں کہ وہ شراب کے نشہ میں مدہوش ہوتے تھے۔ لیکن پھر ان کی ہدایت کا وقت آگیا اور وہ تھانہ بھون پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے حضرت تھانوی سے چار باتوں کے لیے دعا کروائی کہ شراب چھوڑ دوں، داڑھی رکھ لوں، حج کرآؤں اور خاتمہ ایمان پر ہوجائے۔ اُس اللہ کے پیارے کے ہاتھ اُٹھ گئے۔ جب اللہ کے پیاروں کا دعا کے لیے ہاتھ اُٹھ جاتا ہےتو کچھ اور ہی معاملہ ہوتا ہے     ؎
مے   دافع   آلام  ہے  تریاق  ہے  لیکن
کچھ اور  ہی  ہوجاتی ہے ساقی  کی نظر سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter