Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

28 - 34
عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم
یہ عمل عجیب ہے، بڑا سستا ہے، اس میں کوئی پیسہ لگانے والا کام نہیں ہے، نہ ہی کوئی خرچہ ہے، ساتواں نمبر اتنا آسان ہے کہ نہ اُس میں کوئی پیسہ خرچ ہوتا ہے، نہ حسین عورت کی دعوت ہے اور وہ ہے رَجُلٌ ذَکَرَ اللہَ خَالِیًا فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ  اللہ کا کوئی مسلمان بندہ تنہائی میں اللہ کو یاد کرکے رو پڑے،  اُس کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑیں کہ اے میرے اللہ! آپ مجھ کو کیسے ملیں گے؟ کہاں ملیں گے؟ سبحان اللہ! ایک بزرگ شاعر اللہ تعالیٰ کی طلب میں عین جوانی میں جنگل میں اللہ تعالیٰ کو تلاش کرتے ہیں اور آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے کہتے ہیں    ؎
اپنے    ملنے    کا     پتا     کوئی    نشاں
تو  بتادے   مجھ   کو   اے   ربّ  جہاں
جس کو خدا اپنی تڑپ دیتا ہے تو وہ بالغ ہوتے ہی بلکہ بعض تو بالغ ہونے سے پہلے ہی ولی اللہ ہوجاتے ہیں۔
عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں
 یاد رکھو! ان صورتوں کا کوئی بھروسہ نہیں ہے لہٰذا بگڑنے والی صورتوں پر مت بگڑو۔ بتاؤ!یہ صورتیں ہمیشہ یکساں رہیں گی یا عمر کی زیادتی سے بگڑ جائیں گی؟ تو بگڑنے والوں پر بگڑنے والے باگڑ بِلّےہوجاتے ہیں یا نہیں؟ جو بگڑنے والوں پر بگڑتے ہیں وہ ڈبل باگڑبلّے ہوجاتے ہیں یعنی خود بھی تباہ ہوتے ہیں اور جو تباہ ہونے والے ہیں ان پر بھی تباہ ہورہے ہیں یعنی دو تباہ کاریاں جمع ہوجاتی ہیں اور جو اللہ پر فدا ہورہے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے نام کے صدقہ میں اُن کی حیات سے نجانے کتنے لوگ حیات پاگئے۔ میرا شعر ہے      ؎
وہ دل  جو تیری خاطر فریاد کررہا  ہے
اُجڑے ہوئے دلوں کو آباد کررہا ہے
جن کے دل اندر ہی اندر خدائے تعالیٰ کو یاد کرتے رہتے ہیں اُن کی صحبتوں میں بیٹھنے والوں کے دلوں کو بھی اللہ تعالیٰ آباد کردیتا ہے۔ خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حکیم الامت    رحمۃ اللہ علیہ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا تھا      ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter