Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

21 - 34
توفیقِ عمل مانگیے۔ اب میں اُس حدیث کا ترجمہ کررہا ہوں۔
سیّد الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کی یہ سات باتیں آپ غور سے سن لیں تاکہ اللہ تعالیٰ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم  کی وہ دعا ہمیں لگا دے کہ جو میری حدیث کو غور سے سنتا ہے، اسے یاد کرتا ہے، اسے امانت کی طرح رکھتا ہے اور اسے آگے بڑھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ہرا بھرا رکھے۔ بتائیے! آپ ہرا بھرا رہنا چاہتے ہو یا سوکھنا چاہتے ہو؟ لہٰذا غور سے اس حدیث کو سنیے اور اسے آگے بڑھائیے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ
اس حدیث کے راوی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ  ہیں۔ حضرت ابوہریرہ پانچ ہزار تین سو چونسٹھ حدیثوں کے راوی ہیں، آٹھ سو تابعین کو مدینہ شریف میں پڑھایا کرتے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے بیٹے حضرت عبداللہ ابن عباس، حضرت جابراور حضرت انس رضوان اللہ علیہم اجمعین جیسے صحابہ بھی ان کے شاگرد تھے۔ یہ ہے صحبتِ نبوی کا فیضان! لوگ کہتے ہیں کہ صحبت سے کیا ہوتا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ صحبت اُٹھائی تھی، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بڑے بڑے صحابہ ان کے شاگرد ہوئے۔ اور ابوہریرہ کے کیا معنیٰ ہیں؟ بلّی کا باپ۔ چھوٹی بلّی کو ہریرہ کہتے ہیں۔ ایک دن حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آستین میں بلّی کا بچہ لیے ہوئے تھے تو  سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھ کر فرمایا مَاہٰذَا فِیْ قُمِّکَ؟ تیری آستین میں کیا ہے؟  عرض کیا کہ  یارسول اللہ! بلّی کا بچہ ہے۔ آپ نے فرمایا اَنْتَ اَبُوْہُرَیْرَۃَ تم بلّی کے باپ ہو۔ بس ان کا یہ نام اتنا مشہور ہوا کہ دنیاان کا اصلی نام بھول گئی اور نبی کا رکھا ہوا نام چل پڑا۔ بڑے بڑے محدثین لکھتے ہیں کہ پینتیس دلائل سے ان کا نام عبدالرحمٰن ثابت ہوتا ہے لیکن آپ ایک لاکھ مسجدوں میں جائیں گے تو مشکل سے ایک ہزار مولوی یہ بات بتا سکیں گے، ننانوے ہزار نہیں بتاسکیں گے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا اصل نام کیا تھا؟ اصلی نام لوگ بھول گئے، مخلوق سے نسیان ہوگیا اور  سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا رکھا ہوا نام چل پڑا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter