Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

25 - 34
ایک نوجوان کو ایسی ہی ایک عورت نے پھنسانے کی کوشش کی۔ اُس نے کہا کہ مجھے استنجا لگا ہے، لیٹرین کدھر ہے؟ اُس وقت فلش سسٹم نہیں ہوتا تھا، لیٹرین میں ساری غلاظت جمع ہوتی تھی، بھنگی اسے نکال کر باہر جمع کرتے تھے جو کسان وغیرہ کھیتوں میں ڈالنے کے لیے لے جاتے تھے۔ تو جب یہ لیٹرین کی غلاظت میں کودا تو سر سے پیر تک اس میں لت پت ہوگیا۔ اِس حالت میں دیکھ کر اُس عورت نے اسے نفرت سے نکال دیا، یہ وہاں سے نکل کر بھاگا اور دریا میں نہاکر باہر نکلا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے پورے جسم کو خوشبودار کردیا۔ وہ نوجوان کپڑا بیچتا تھا، ایک دن جب کپڑا بیچ رہا تھا تو ایک ولی اللہ نے اس خوشبو کو سونگھ کرپوچھا کہ یہ خوشبو کہاں سے لاتے ہو؟ اُس نے کہا کہ یہ خوشبو میرا راز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپنا یہ راز مجھے بتانا پڑے گا۔ اس نے کہا کہ میں زِنا سے بچنے کے لیے غلاظت میں کود پڑا تھا اور میرا سارا بدن نجاست میں لت پت ہوکر انتہائی بدبو دار ہوگیا تھا مگر جب میں دریا سے نہاکر پاک صاف ہوکر نکلا تواللہ تعالیٰ نے اُس غلاظت کی بدبو کے بدلہ میں مجھے قدرتی عطر کی ایسی خوشبو عطا کردی کہ اب مجھے عطر نہیں لگانا پڑتا، بغیر خوشبو لگائے میرا جسم خوشبودار رہتا ہے۔ ارے اﷲ پر مر کے تو دیکھو، اِن مرنے والوں پرکیا مرتے ہو، اس عاجز مخلوق پر مر کر کہاں جارہے ہو  ؎
ارے یہ کیا ظلم کررہا ہے کہ مرنے والوں پہ مررہا ہے
جو  دم   حسینوں  کا   بھر  رہا  ہے  بلند ذوقِ   نظر  نہیں
اور         ؎
نکالو  یاد  حسینوں کی دل سے اے مجذوبؔ
خدا  کا   گھر   پئے  عشقِ  بتاں  نہیں  ہوتا
اور         ؎
حسنِ    فانی    پہ   اگر   تو   جائے   گا
یہ  منقش  سانپ  ہے   ڈس   جائے   گا
اگر کوئی سانپ نقش و نگار والا ہو، پھول والا ہو، مسکرا رہا ہو اور اللہ اُس کو بولنے کی صلاحیت بھی دے دے ، وہ اُردو بول رہا ہو اور آپ سے کہے کہ دیکھو میرے ہونٹ کیسے ہیں،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter