Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

§ہم نوٹ :

17 - 34
پر رسولِ خدا کو کیوں بھول جاتے ہو؟ اس وقت  یہ حدیث کیوں نہیں یاد آتیلَا تَنْظُرُوْا اِلَی الْمُرْدَانِ اے لوگو! حسین امردوں کو مت دیکھو، اپنی آنکھوں کی حفاظت کرو۔
نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے
مجھے یہی شکایت ہے،  خود سے بھی یہی شکایت ہے، یہ نہ سمجھیے کہ میں کوئی مقدس شخصیت ہوں، ہم کو اپنے دست و بازو کی سستی سے شکایت ہے کہ ہم نفس پر مردانہ وار حملہ کیوں نہیں کرتے؟ کیا پیارا شعر یاد آیا ،مولانا رومی فرماتے ہیں     ؎
ہیں    تبر   بردار    مردانہ    بزن
چوں علی واری درے خیبر شکن
ارے! نفس پر مردانہ وار حملہ کرو اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرح خیبر کا قلعہ فتح   کرو۔ یہ نفس مردانہ وار حملے ہی سے چت ہوگا، یہ نفس ہیجڑوں سے چت نہیں ہوگا، چوڑیاں پہننے والوں سے چِت نہیں ہوگا، اگر مگر لگانے والوں سے چِت نہیں ہوگا، لہٰذا ہمت سے کام لینا چاہیے اور ہمت ملتی ہے اللہ والوں سے، تو آدمی  اپنی ہمت استعمال کرے، اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے اور  خاصانِ خدا سے ہمت کے لیے دعا کی درخواست کرائے۔ خواجہ صاحب فرماتے ہیں    ؎
بہت گو  ولولے دل  کے ہمیں مجبور کرتے  ہیں
تری  خاطر  گلے  کا  گھونٹنا  منظور   کرتے   ہیں
اور         ؎
میرے انجامِ الفت کو ذرا تم دیکھتے جانا
میری ویرانیاں آباد ہیں خونِ تمنّا سے
تو اللہ والے اور اللہ والوں کے غلام دریائے خوں سے گزرتے ہیں، اس لیے اُن کے چراغِ عزت کو، اُن کے چراغِ آبرو کو کوئی بجھا نہیں سکتا۔ اب میرا شعر سنیے    ؎
ایک قطرہ اگر  ہوتا تو وہ چھپ بھی جاتا
کس طرح  خاک چھپائے گی لہو  کا دریا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter