Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

11 - 34
اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرمارہے ہیں کہ شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے دوڑے کہ آہا! خوبصورت اور حسین لڑکے آئے ہیں۔ خدائے تعالیٰ اس اُمت کو اپنی پناہ میں رکھے اور ہر انسان کو اس خبیث فعل سے بچائے۔ اللہ تعالیٰ نے اس عمل کے بارے میں قرآن پاک میں فرمایا ہے:
کَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓئِثَقومِ لوط خبیث عمل کیا کرتی تھی۔ جب یہ فرشتے حضرت لوط علیہ السلام کے گھر میں داخل ہوئے تو حضرت لوط علیہ السلام نے گھر کا دروازہ بند کرلیا کہ کہیں میری قوم میرے مہمانوں کو رُسوانہ کردے لیکن وہ مکان کی دیوار پھاند کر اندر داخل ہوگئے اور حضرت لوط علیہ السلام کانپنے لگے کہ آہ! ہمارا کوئی مددگار نہیں ہے، آج ہمارے مہمانوں کو یہ کمبخت رُسوا کردیں گے۔ تب حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا کہ اے پیغمبر! آپ خوف نہ کریں، آپ بالکل نہ ڈریں، ہم فرشتے ہیں، ہم ان کے دماغ درست کردیں گے، پھر انہوں نے اپنے پَر کو گھمایا تو سارے اندھے ہوگئے، جب اچانک اندھے ہوگئے تو اُدھر سے بھاگنے لگے۔
آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح
قومِ لوط  کی اس بری عادت کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرکے فرمایا لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ لَفِیۡ سَکۡرَتِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ5؎ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  آپ کی مبارک زندگی کی قسم! یہ قوم اپنی شہوت اور خبیث عادت کے نشہ میں پاگل ہورہی تھی۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی قسم کیوں کھائی؟ اس میں راز یہ ہے کہ اے مکہ کے کافرو! جیسے تم تکبر کے نشہ میں ہو اور میرے نبی کے چراغ کو بجھانے کے لیے میٹنگ کررہے ہو، یاد رکھو! قومِ لوط میں بھی نشہ تھا، فرق صرف اتنا ہے کہ ان میں شہوت کا نشہ تھا اور تمہارے اندر تکبر کا نشہ ہے۔ لیکن ہم نے جو اُن کا حال کیا وہی تمہارا حال کردیں گے۔ اس لیے اﷲ تعالیٰ نے آپ کی زندگی کی قسم کھائی کہ اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی زندگی کی قسم !قوم لوط شہوت کے نشہ میں پاگل ہورہی تھی۔ مطلب یہ کہ کفارِ مکہ جو
_____________________________________________
4؎ الانبیاء:74الحجر:72
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter