Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

15 - 34
دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ
اسی لیے کہتا ہوں کہ خدا کے لیے اپنی زندگی کو خالقِ زندگی پر فدا کرو اور اللہ والی زندگی اختیار کرکے دونوں جہاں میں سرخرو ہوجاؤ اور دونوں جہاں میں سکونِ قلب کی ضمانت کے لیے میں حلف اُٹھاتا ہوں، قرآن پاک کے وعدوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدوں پر میں اس مسجد کے منبر سے بخدا کہتا ہوں کہ جس نے اللہ کو اپنا دل دیا، اللہ نے اُس کے دل کو چین عطا فرمادیا اور جس نے غیراللہ کو دل دیا تو وہ ظالم دل کو چین سے رکھناکیا جانے، جو اپنا ہی دل چین سے نہیں رکھ سکتا وہ دوسروں کا دل چین سے کیا رکھے گا۔
جلد دیندار بننے کا نسخہ
لہٰذا اپنے کو مخلوق کے سپرد مت کرو، ہمت سے کام لو لیکن ہمت سے کام کیسے لیں؟ ایک صاحب نے مجھ سے سوال کیا کہ صاحب جلد دیندار بننے کا نسخہ کیا ہے؟ میں نے کہا کہ بات یہ ہے کہ ہم مٹی کے ہیں، مٹی کی چیز کی طرف مائل ہوجاتے ہیں، ہر جنس اپنی جنس کی طرف لپکتی ہے، کبوتر کبوتر کے ساتھ اُڑتا ہے، باز باز کے ساتھ۔ دیکھو! ہوائی جہاز سے سبق لو، ہوائی جہاز لوہا، پیتل، تانبے سے بنتا ہے۔ یہ آسمانی چیزیں ہیں یا زمینی؟ زمین کی چیزیں ہیں۔ اس لیے ایئرپورٹ کے رَن وے کی زمین پر جہاز کھڑا رہتا ہے لیکن جب اُس کو اُڑنا ہوتا ہے اور زمین کو چھوڑنا ہوتا ہے تو زمین سے فضا میں اُڑنے کے لیےپیٹرول کے کئی ہزار گیلن خرچ ہو جاتے ہیں جب وہ تیز دوڑتا ہے اور اوپر کو اُٹھتا ہے تو ان چند منٹوں میں پیٹرول کے کئی ہزار گیلن خرچ ہو جاتے ہیں۔ تو ہم مٹی کے ہیں، اگر ہم مٹی کے کھلونوں سے، مٹی کے کبابوں سے، مٹی کی بریانیوں سے، مٹی کے مکانوں سے، مٹی کی عورتوں سے، مٹی کی تمام چیزوں سے اپنی روح کو الگ کرکے اللہ کی طرف اُڑنا چاہیں تو ہمیں بھی کئی ہزار گیلن پیٹرول اپنی روح اور دل کی ٹنکی میں ڈلوانا پڑے گا۔ اوراُس پیٹرول کا نام ہے اللہ تعالیٰ کی محبت۔ پھر ہم زمین سے جلد ٹیک آف کرجائیں گے۔ لہٰذا جلد دیندار بننے کا نسخہ یہی ہے۔ اگر دس کروڑ کا بالکل نیا ہوائی جہاز خرید کر لائیں لیکن اُس کے اندر پیٹرول نہ ہو یا ہو تو تھوڑا ہو تو آپ بتائیے کہ وہ زمین سے ٹیک آف کرسکتا ہے؟ کراچی سے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter