Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

23 - 34
شَابٌّ اَفْنٰی نَشْاَتَہٗ وَ شَبَابَہٗ فِیْ عِبَادَۃِ رَبِّہ 
جس جوان نے اپنی جوانی اور جوانی کے نشہ اور نشاط کو، اپنی اُمنگوں اور آرزوؤں کو اللہ تعالیٰ پر قربان کردیا یعنی اللہ کی مرضی پر چلتا ہے ،اپنی مرضی پر نہیں چلتا، نفس کی گندی خواہشوں کو لات مارتا ہے، لات و منات کو لات مارتا ہے تو  ایسے جوان کو بھی عرش کا سایہ ملے گا۔ مبارک ہے وہ جوان جس کی جوانی اللہ تعالیٰ پر فدا ہوئی۔   اللہ تعالیٰ ہم سب کے جتنے جوان بچے ہیں سب کی جوانیوں کو اپنے لیے قبول فرمالیں۔ تو جوانی کا بھی نشہ ہوتا ہے۔ اسی لیے محدثین لکھتے ہیں کہ اُدھر سلطنت کا نشہ تھا اِدھر جوانی کا نشہ ہے۔
عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم
وَرَجُلٌ قَلْبُہٗ مُعَلَّقٌ بِۢالْمَسَاجِدِ وہ مسلمان جو بازار میں رہے مگر دل مسجد میں اٹکا رہے، وہ مسلمان جو بزنس کرتا ہے، سبزی منڈی میں ہے، مارکیٹوں میں ہے، دفتروں میں ہے لیکن دل مسجد میں لگا ہوا ہے کہ کب اذان ہو اور میں کب یہاں سے اُٹھوں اور اللہ کے گھر جاؤں۔ خانۂ خدا سے محبت صاحبِ خانہ سے محبت کی دلیل ہے، گھر سے محبت ہونا گھر والے کی محبت کی دلیل ہے۔ مجنوں کہتا ہے     ؎
اَمُرُّ                عَلَی           الدِّیَارِ               دِیَارِ              لَیْلیٰ
اُقَبِّلُ               ذَا الْجِدَارِ و            ذَا            الْجِدَارَا
وَمَا         حُبُّ         الدِّیَارِ           شَغَفْنَ         قَلْبِیْ
وَ لٰکِنْ      حُبَّ       مَنْ      سَکَنَ     الدِّیَارَا
میں لیلیٰ کے گھر کے چکر کیوں لگاتا ہوں؟ مجھے گھر کی محبت نے پاگل نہیں کیا ہے، بلکہ اس گھر میں جو رہتی ہے یعنی لیلیٰ میں تو اس کی محبت میں اس کے گھر کے چکر لگاتا ہوں۔ تو دوستو! مسجد کس کا گھر ہے؟ اللہ کا گھر ہے۔ تو جس کو مسجد سے محبت ہوگی وہ اللہ کی محبت کی وجہ سے ہوگی۔
عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم
نمبر چار ہے رَجُلَانِ تَحَابَّا فِی اللہِ اِجْتَمَعَا عَلٰی ذٰلِکَ وَتَفَرَّقَا عَلَیْہِکہ دو مسلمان جو آپس میں اللہ کے لیے محبت رکھتے ہیں، آپس میں اللہ کے لیے ملتے ہیں اور اللہ کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter