Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

22 - 34
سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا
 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں کہ میں نے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشادِ گرامی سنا ہے کہ سات قسم کے لوگوں کو خدائے تعالیٰ اپنا  سایہ عطا فرمائیں گے۔ بعض محدثین نے اس کی شرح یہ کی ہے کہ یہاں اپنے  سایہ سے مراد اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہے مگر اکثر محدثین کا ترجیحی فیصلہ یہی ہے کہ اس سے عرش کا سایہ ہی مراد ہے۔ تو سات اعمال ایسے ہیں کہ قیامت کے دن جب سورج بالکل قریب ہوگا اور اس کی گرمی سے کھوپڑیاں کھول رہی ہوں گی، اُس دن سات قسم کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ عرش کا سایہ عطا فرمائیں گے۔
عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم
اَلْاِمَامُ الْعَادِلُ یعنی وہ بادشاہ جو عدل و انصاف سے حکومت کرتا ہو۔ مشہور محدث علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ اس میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جو اپنے گھر کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یعنی سربراہ ہیں۔ ہر انسان اپنے گھر کا بڑا ہوتا ہے تو جو اپنے گھر میں بڑا ہے وہ بھی اگر اپنے گھر والوں مثلاً بیوی، بہو، بیٹے، بیٹیوں سے عدل و انصاف کا معاملہ کرے گا تو وہ بھی اس میں شامل ہے، یہ نہیں کہ یہ حدیث صرف ملک کے بادشاہ ہی کے لیے ہے۔ امامِ عادل سے مراد سلطانِ عادل تو ہے ہی مگر تمام عدل و انصاف کرنے والے یہاں تک  کہ ہر گھر کا بڑا بھی اِس میں شامل ہے۔
عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم
وَالشَّابُّ نَشَأَ فِیْ عِبَادَۃِا للہِ اس حدیث کے پہلے نمبر میں بادشاہت کا نشہ تھا کہ بادشاہت اور سلطنت کا نشہ ہوتے ہوئے بھی عدل و انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دے۔ اب نمبر دو کی ترتیب کا راز  دیکھیے کہ اس میں جوانی کا نشہ ہے یعنی وہ جوان جس کی جوانی       خدائے تعالیٰ کی عبادت میں گزر جائے اور وہ جوانی کے نشہ میں بھی اللہ کو نہ بھولے۔       علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی ایک اور روایت ہے جس کے راوی حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ہیں۔ اس حدیث کی عبارت ہے: 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter