Deobandi Books

سایہ عرش کا حصول

ہم نوٹ :

29 - 34
تو نے  مجھ کو  کیا سے  کیا  شوقِ  فراواں کردیا
پہلے جاں  پھر  جانِ  جاں  پھر جانِ  جاناں کردیا
کہ آج ایک مسٹرمولویوں کا پیر بنا ہوا ہے۔
القائے الہام کے لیے ترمذی شریفکی دعا
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا محبوب، اپنا مقبول بنالے اور ہماری جتنی خطائیں ہیں سب کو معاف کردے اور اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی خطاؤں پر متنبہ بھی فرمادے۔ بعض لوگ ایسے ظالم ہوتے ہیں کہ انہیں اپنی خطا کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ خدائے تعالیٰ ہمیں اپنی ناراضگی کے اعمال پر تنبیہ بھی عطا کردے کہ اس بات سے ہم خوش نہیں ہیں، دل میں آواز آنے لگے کہ اے میرے بندے! میں تیری اس ادا سے، اس قول یا فعل سے خوش نہیں ہوں۔ اور اس کے لیے بخاری شریف کی دعا بھی ہے، جو اس کو پڑھتا رہے گا ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے قلب میں آواز آنے لگے گی،  الہام ہونے لگے گا۔ ترمذی شریف کی دعا ہے :
اللّٰہُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ9 ؎
اے اللہ! اپنی پسند والے اچھے اچھے، نیک اور ہدایت کے ارادے میرے دل میں ڈال دے اور میرا نفس کہیں نیک ارادوں پر عمل کرنے میں آڑے نہ آجائے تو اس کمینے نفس کے شر سے بھی میری حفاظت فرما۔ یہ بخاری شریف کی دعا ہے۔ اس کے پڑھنے سے ان شاء اللہ دل میں ہدایت کے ارادے آنے لگیں گے اور بُرائیوں سے بچنے کی توفیق بھی شروع ہوجائے گی۔
اَلْہِمْنِیْ الہام سے ہے یعنی اے اللہ! اچھی اچھی باتیں دل میں ڈال دیں جن سے آپ خوش ہوجائیں۔ عربی میں رُشد کے معنیٰ ہدایت کے ہیں، اَللّٰہُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ یعنی میری ہدایت کے ارادے میرے دل میں عطا فرمادیں، وَاَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ اور میرے نفس کے شر سے پناہ نصیب فرمائیں۔
بعض بندے خدا کے راستہ کو جانتے تو ہیں لیکن نفس کی غلامی کی وجہ سے اس پر چلنے
_____________________________________________
9؎   جامع الترمذی:186/2،باب ماجاء فی جامع الدعوات،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت کی علامت ہوگی 7 1
3 حدیث کے خادموں کے لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 8 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا حاصل کرنے کی تین شرائط 9 1
6 قرآن پاک میں قومِ لوط کا قصہ عبرت کے لیے ہے 10 1
9 آیت لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ .....الخ کی عجیب شرح 11 1
10 قومِ لوط جیسا عذاب کسی قوم کو نہیں دیا گیا 12 1
11 عشقِ مجازی میں مبتلا عذاب میں مبتلا رہتے ہیں 13 1
12 حسنِ فانی کا انجام 14 1
13 دونوں جہاں میں سکون حاصل کرنے کا طریقہ 15 1
14 جلد دیندار بننے کا نسخہ 15 1
15 اﷲ والے لطیف المزاج ہوتے ہیں 16 1
16 نفس مردانہ وار حملہ کرنے ہی سے چِت ہوتا ہے 17 1
17 جگر صاحب کی گناہ چھوڑنے کی ہمتِ مردانہ 18 1
18 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 21 1
19 سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ ملے گا 22 1
27 عاشق مجاز پر دو تباہ کاریاں مسلط ہوتی ہیں 28 1
28 القائے الہام کے لیے ترمذی شریف کی دعا 29 1
29 حضرت سعد ابنِ ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ 30 1
30 اَمرَد کس کو کہتے ہیں؟ 10 1
31 پیش لفظ 6 1
32 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پہلی قسم 22 19
33 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی دوسری قسم 22 19
34 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی تیسری قسم 23 19
35 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چوتھی قسم 23 19
36 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی پانچویں قسم 24 19
37 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی چھٹی قسم 27 19
38 عرش کا سایہ حاصل کرنے والوں کی ساتویں قسم 28 19
Flag Counter