رمضان ماہ تقوی |
ہم نوٹ : |
|
الحمد للہ! اب ان بیانات کو طباعت کے زیور سے آراستہ کرنے کے مراحل حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم کی ذاتی توجہ اور دلچسپی کے باعث انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ طے پارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے وہ تمام بیانات جو کیسٹس اور سی ڈیز کی صورت میں محفوظ ہیں جلد از جلد کتابی شکل میں چھپ جائیں اور امت کے لیے نافع ثابت ہوں۔اللہ تعالیٰ اس وعظ کو جمع کرنے اور اس کی ترتیب و تصحیح کرنے کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں، اسے امت کے لیے نافع بنائیں اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائیں، آمین۔ مرتب: یکےاز خدام عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ و حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم دیدہ اشک باریدہ لذتِ قربِ ندامت گریہ وزاری میں ہے قرب کیا جانے جو دیدہ اشک بار یدہ نہیں جس کواستغفار کی توفیق حاصل ہوگئی پھر نہیں جائز یہ کہنا کہ وہ بخشیدہ نہیں