Deobandi Books

عرفان محبت

ہم نوٹ :

32 - 34
نے لعنت نہیں فرمائی؟لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ جو بدنظری کرتا ہے اس پر لعنت ہو۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا ہے تو کیا لعنت کے اثرات چہرے پر نہیں آئیں گے؟
اہل و عیال سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے
اس کے بعد فرمایا وَمِنْ اَہْلِیْ اے اللہ! اپنی محبت مجھے میرے اہل و عیال سے بھی زیادہ دے دے۔ یہ نہیں کہ بیوی نے کہا کہ ٹیلی ویژن نہیں لاؤگے تو میں ناراض ہوجاؤں گی تو مارے ڈر کے لے آیا۔ بھائی! ہر گز اللہ تعالیٰ کو ناراض مت کرو، بیوی کی تمام ڈیمانڈ پوری کرو، اگر اچھے کپڑے کو کہے لے آؤ، کوکاکولا لے آؤ، مرنڈا مانگے لادو، سیون اپ پلا دو،  اور شوگر والی ہے تو ڈائٹ سیون اپ لے آؤ اور ٹھنڈی کرکے پلاؤ۔ حلال نعمتیں اس پر برساؤ لیکن جب اللہ کی نافرمانی کو کہے کہ ننگی فلمیں لے آؤ تو کہہ دو کہ میری جان لے لو مگر ایمان نہ لو، ایمان نہیں دے سکتا۔
جہانگیر بادشاہ سے نور جہاں نے کہا کہ شیعہ ہوجاؤ۔ پوچھا کیوں؟ کہا کہ تم میرے عاشق ہو، عاشق کو چاہیے کہ معشوق کا مذہب اختیار کرے تو اس نے کہا کہ  ؎
جاناں بہ تو جاں دادم نہ کہ ایماں دادم
اے نور جہاں میری محبوبہ! تجھ پر میں نے جان دی ہے، ایمان نہیں دیا ہے۔ (سبحان اللہ)
شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے زیادہ اللہ کی محبت مطلوب ہے
تیسرا جملہ ہے  وَ مِنَ الْمَآءِ الْبَارِدِ اے اللہ! اپنی محبت مجھے اتنی دے دے کہ شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ۔ شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے رَگ رَگ میں جان آتی ہے، جان میں سینکڑوں جان معلوم ہوتی ہیں، اس شدید پیاس میں پانی جتنا پیارا ہوتا ہے، اے اللہ! اس سے زیادہ آپ مجھے پیارے ہوجائیے، اپنی ایسی محبت میری جان کو               عطا فرمادیجیے۔ بس مضمون ختم ہوگیا۔ کوئی چیز باقی رہ گئی ہو تو ہم اس کے ذمہ دار نہیں۔ ایک ہی مجلس میں سارا دین کون پیش کرسکتا ہے؟ تئیس برس میں جو دین نازل ہوا وہ لیسٹر کی اس مسجد میں ابھی ایک گھنٹے میں پیش کردوں، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ لیکن ضروری ضروری باتیں پیش 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 انعامِ محبت 9 1
5 نیت کا اثر 10 1
6 نگاہوں کا فیض 11 1
7 سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 11 1
8 حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 12 1
9 ذوق و مرادِ نبوت 13 1
10 اہل محبت کی قیمت 13 1
11 آدمیت کیا ہے؟ 14 1
12 حدیث اَللّٰہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَآءِ الثَّلْجِ کی الہامی تشریح 16 11
13 قبولیتِ توبہ کی علامت اور اس کی مثال 16 1
14 حفاظتِ نظر کا حکم بواسطۂ رسالت فرمانے کے عجیب اسرار 17 1
18 کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے 18 1
19 بدنظری کا اثر 18 1
20 اللہ تعالیٰ سے معافی حاصل کرنے کا طریقہ 19 1
21 بیویوں سے نیک برتاؤ کی دلسوز مثال 19 1
22 ولی اللہ بننے کا راستہ 19 1
23 بیویوں کا ایک اور حق 20 1
24 مجلس دعوۃ الحق کیا ہے؟ اور کس نے قائم کی؟ 22 1
26 تعمیرِ ظاہر و باطن 22 1
27 اصلی مولوی کون ہے؟ 23 1
28 آیت اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ جملۂخبریہ سے نازل فرمانے کا عاشقانہ راز 24 1
29 اہل وفا کون ہیں؟ 25 1
30 اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ کا جملۂ خبر یہ حق تعالیٰ کی شانِ محبوبیت کی دلیل 26 29
31 اشد محبت کثرتِ ذکر سے ملتی ہے 28 1
32 اشد محبت مانگنے کا طریقہ حدیثِ پاک سے 28 1
33 اہل اللہ سے محبت ذوقِ نبوت ہے 29 1
34 عجیب رابطہ 29 1
35 محبت کی حدود 30 1
36 جان سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 30 1
37 اہل و عیال سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 32 1
38 شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے زیادہ اللہ کی محبت مطلوب ہے 32 1
Flag Counter