عرفان محبت |
ہم نوٹ : |
|
کریں تو میرے دین کو پھیلادیں۔ اس لیے مولویوں کو دعوت ملتی ہے۔ آپ سمجھتے ہیں آپ کھلاتے ہیں،یہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ہے، لیکن آپ کو بھی ثواب ملے گا کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا آپ کے پاس قبول ہوکر آئی ہے اور اللہ نے آپ کو ان کے رزق کے انتظام کا واسطہ بنایا ہے۔ ایک صاحب نے پوچھا ان مولویوں کو مرغا بہت ملتا ہے۔ میں نے کہا مرغا ملنے کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ چھوٹے بچے تھے تو استاد نے انہیں مرغا بنایا، جب سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔ اس کے بعد جو بڑے ہوئے اور کسی اللہ والے سے رجوع ہوئے تو نفس کی خواہشات کو پورا نہ کرکے نفس کو مرغا بنایا تو جب بچپن ہی سے یہ مرغے بنے تو اَلْجِنْسُ یَمِیْلُ اِلَی الْجِنْسِ مرغیوں کو کشف ہوتا ہے۔ (مجمع جب خوب ہنسنے لگا تو فرمایا) حدیث شریف سے ثابت ہے کہ مرغے فرشتے دیکھتے ہیں، جب مرغ کی آواز سنو تو یہ کہو اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ۔ اے اللہ! تیرا فضل مانگتا ہوں اور گدھا شیطان دیکھتا ہے، اس کو کشف میں شیطان نظر آتا ہے، وہاں اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ 12؎ پڑھو تو جب مرغوں کو فرشتے نظر آسکتے ہیں تو مرغیاں بھی نظر آسکتی ہیں۔ قضیہ ممکنہ ہے (یعنی ایسا ہوسکتا ہے) تو جب یہ دیکھتے ہیں کہ ان کا نفس مرغا بنا ہے تو مرغیاں قطار در قطار، سیریل نمبر سے ان کے پیٹ میں جانے کی کوشش کرتی ہیں اور اسے اپنی سعادت سمجھتی ہیں۔ اصلی مولوی کون ہے؟ مگر مولوی بھی اصلی وہی ہے جو مولیٰ والا ہو اور مولوی مولیٰ والا کب بنتا ہے؟ مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں؎ مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم تا غلامِ شمس تبریزی نہ شُد یعنی میں پہلے مُلّا رومی تھا مگر مولوی کب بنا؟ شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ کی غلامی کے _____________________________________________ 12؎صحیح البخاری:466/1 (3314)، باب خیرمال المسلم ،المکتبۃ المظہریۃ۔مرقاۃ المفاتیح:195/5، باب الدعوات فی الاوقات،المکتبۃ الامدادیۃ ، ملتان