Deobandi Books

عرفان محبت

ہم نوٹ :

12 - 34
کہ بھئی! مسجد میں کس کے آنے سے روشنی ہوتی ہے؟ ایک لڑکے کو مقرر کردیا کہ وہ اس کا اندازہ کرے۔ چناں چہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور روشنی ہوئی،یہ انہیں لے آیا۔ حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے پوچھا کہ آپ کیا وظیفہ پڑھتے ہیں کہ آپ کے آنے سے مسجد میں روشنی ہوجاتی ہے؟ اس نے بتایا کہ میں کوئی وظیفہ نہیں پڑھتا ہوں، میں ایک عامی مسلمان ہوں، مجھ میں کوئی خوبی نہیں ہے لیکن اللہ کے ایک زبردست عظیم الشان صاحبِ نسبت کی مجھ پر نظر پڑی تھی، جب وہ جان دینے کے لیے بالاکوٹ جارہے تھے   ؎
جان  تم   پر   نثار   کرتا    ہوں
میں  نہیں  جانتا  وفا   کیا   ہے
یہ ان کی نظر کا صدقہ تھا۔ معلوم ہوا نظر سے بھی کچھ چیزیں مل جاتی ہیں۔
حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت
حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے شاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ مسجد فتح پوری دہلی میں چھ سات گھنٹے عبادت کرکے جب دل کا نور لبریز ہوکر آنکھوں سے ٹپکنے لگا اور چہرے سے جھلکنے لگا تو جیسے ہی مسجد فتح پوری سے نکلنے لگے، ایک کُتا وہاں بیٹھا تھا، اس پر نظرپڑگئی۔ حضرت حکیم الامت مجدد الملت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی روایت ہے کہ جہاں جہاں وہ کتا جاتا تھا، دہلی کے سب کُتے اس کے سامنے ادب سے بیٹھتے تھے جبکہ کُتوں کا مزاج باادب بیٹھنے کا نہیں ہے، بھونکنے کا مزاج ہے، اپنی برادری سے انہیں زیادہ حسد ہوتا ہے۔
کسی غیرمسلم نے حضرت والا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ کُتا بڑا باوفا ہوتا ہے۔ تو حضرت نے فرمایا مگر اپنی قوم سے غدّار ہوتا ہے، کُتا جب دوسرے کُتے کو دیکھتا ہے پھر دیکھو کیسا بھونکتا ہے، اتنا دوڑائے گا کہ جب تک وہ اپنی دُم کو اپنی دونوں رانوں کے درمیان سرنڈر نہ کرلے، دوڑاتا رہے گا۔ حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ والوں کی نظر سے کُتا بھی محروم نہ ہوا اور وہ کُتوں کا پیر بن گیا، جہاں جارہا ہے سارے کُتے اس کے سامنے ادب سے بیٹھ رہے ہیں، جب ان کی نظر سے کُتا بھی محروم نہ ہوا تو آہ! انسان کیسے محروم رہ سکتے ہیں؟ تو مقرر کو بھی آپ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 انعامِ محبت 9 1
5 نیت کا اثر 10 1
6 نگاہوں کا فیض 11 1
7 سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 11 1
8 حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 12 1
9 ذوق و مرادِ نبوت 13 1
10 اہل محبت کی قیمت 13 1
11 آدمیت کیا ہے؟ 14 1
12 حدیث اَللّٰہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَآءِ الثَّلْجِ کی الہامی تشریح 16 11
13 قبولیتِ توبہ کی علامت اور اس کی مثال 16 1
14 حفاظتِ نظر کا حکم بواسطۂ رسالت فرمانے کے عجیب اسرار 17 1
18 کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے 18 1
19 بدنظری کا اثر 18 1
20 اللہ تعالیٰ سے معافی حاصل کرنے کا طریقہ 19 1
21 بیویوں سے نیک برتاؤ کی دلسوز مثال 19 1
22 ولی اللہ بننے کا راستہ 19 1
23 بیویوں کا ایک اور حق 20 1
24 مجلس دعوۃ الحق کیا ہے؟ اور کس نے قائم کی؟ 22 1
26 تعمیرِ ظاہر و باطن 22 1
27 اصلی مولوی کون ہے؟ 23 1
28 آیت اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ جملۂخبریہ سے نازل فرمانے کا عاشقانہ راز 24 1
29 اہل وفا کون ہیں؟ 25 1
30 اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ کا جملۂ خبر یہ حق تعالیٰ کی شانِ محبوبیت کی دلیل 26 29
31 اشد محبت کثرتِ ذکر سے ملتی ہے 28 1
32 اشد محبت مانگنے کا طریقہ حدیثِ پاک سے 28 1
33 اہل اللہ سے محبت ذوقِ نبوت ہے 29 1
34 عجیب رابطہ 29 1
35 محبت کی حدود 30 1
36 جان سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 30 1
37 اہل و عیال سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 32 1
38 شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے زیادہ اللہ کی محبت مطلوب ہے 32 1
Flag Counter