Deobandi Books

عرفان محبت

ہم نوٹ :

25 - 34
لوگ ہم سے اتنی محبت کرو کہ ساری کائنات سے زیادہ ہوجائے؟ امر نہیں فرمایا، خبر دی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اور محبت میں ایسی کشش ہے، ایسی مٹھاس ہے کہ اپنے بندوں کو حکم دینے کی ضرورت ہی نہیں ہے جس دن میرے نام کی مٹھاس وہ اپنے دل میں پاجائیں گے،سارے عالَم کی شکر کو بھول جائیں گے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎
اے  دل  ایں شکر خوشتر  یا آنکہ شکر  سازد
اے لوگو! چینی زیادہ میٹھی ہے یا چینی کا پیدا کرنے والا زیادہ میٹھا ہے؟  ؎
با  لبِ   یارم  شکر  را   چہ  خبر
ارے! میرے اللہ کے نام کی مٹھاس کو شکر کیا جانے۔ شکر تو حادث ہے، مخلوق ہے اور                  اللہ تعالیٰ کے نام کی مٹھاس خالق کی مٹھاس ہے، ذات واجب الوجود کی مٹھاس ہے اور    ؎
با   رُخش  شمس  و  قمر  را   چہ  خبر
اور اللہ تعالیٰ کے نام کی روشنی کو یہ چاند اور سورج کیا جانیں؟ سورج اور چاند کیا بیچتے ہیں اپنی روشنی کو اور سلاطین کے تخت و تاج کیا بیچتے ہیں اس نشۂ سلطنت کو جو اللہ والوں کی چٹائیوں پر ان کے قلوب کو اللہ تعالیٰ عطا فرماتے ہیں       ؎
شاہوں  کے سروں میں تاجِ گراں سے درد سا اکثر رہتا   ہے
اور  اہل   وفا  کے  سینوں  میں  اِک  نور   کا   دریا  بہتا  ہے
اہل وفا کون ہیں؟
اللہ والوں کو اہل وفا کیوں کہتے ہیں؟ کیوں کہ ان کے سامنے جہاز پرایئرہوسٹس آتی ہے یا ایئرپورٹ پر ننگی ٹانگ والی آتی ہے یا ننگے حسین لڑکے آتے ہیں تو اس وقت وہ اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کرتے ہیں اور نظر اُٹھاکر ان کی طرف نہیں دیکھتے، اس لیے اللہ تعالیٰ کے خاص عاشقو ں کو اہل وفا کہا جاتا ہے، وہ اپنے نفس کی خواہش کو دبالیتے ہیں، زخم حسرت اور خونِ تمنا برداشت کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے قانون کو نہیں توڑتے اور مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کے اس مصرع کو پیش کرتے ہیں؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 انعامِ محبت 9 1
5 نیت کا اثر 10 1
6 نگاہوں کا فیض 11 1
7 سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 11 1
8 حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 12 1
9 ذوق و مرادِ نبوت 13 1
10 اہل محبت کی قیمت 13 1
11 آدمیت کیا ہے؟ 14 1
12 حدیث اَللّٰہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَآءِ الثَّلْجِ کی الہامی تشریح 16 11
13 قبولیتِ توبہ کی علامت اور اس کی مثال 16 1
14 حفاظتِ نظر کا حکم بواسطۂ رسالت فرمانے کے عجیب اسرار 17 1
18 کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے 18 1
19 بدنظری کا اثر 18 1
20 اللہ تعالیٰ سے معافی حاصل کرنے کا طریقہ 19 1
21 بیویوں سے نیک برتاؤ کی دلسوز مثال 19 1
22 ولی اللہ بننے کا راستہ 19 1
23 بیویوں کا ایک اور حق 20 1
24 مجلس دعوۃ الحق کیا ہے؟ اور کس نے قائم کی؟ 22 1
26 تعمیرِ ظاہر و باطن 22 1
27 اصلی مولوی کون ہے؟ 23 1
28 آیت اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ جملۂخبریہ سے نازل فرمانے کا عاشقانہ راز 24 1
29 اہل وفا کون ہیں؟ 25 1
30 اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ کا جملۂ خبر یہ حق تعالیٰ کی شانِ محبوبیت کی دلیل 26 29
31 اشد محبت کثرتِ ذکر سے ملتی ہے 28 1
32 اشد محبت مانگنے کا طریقہ حدیثِ پاک سے 28 1
33 اہل اللہ سے محبت ذوقِ نبوت ہے 29 1
34 عجیب رابطہ 29 1
35 محبت کی حدود 30 1
36 جان سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 30 1
37 اہل و عیال سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 32 1
38 شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے زیادہ اللہ کی محبت مطلوب ہے 32 1
Flag Counter