Deobandi Books

عرفان محبت

ہم نوٹ :

31 - 34
دے دے کہ ہماری جان ہمہ وقت آپ پر فدا رہے اور ہم آپ کو ناراض نہ کریں۔ گناہوں کی حرام لذتوں کو، حرام خوشیوں کو امپورٹ نہ کریں۔ حرام خوشیوں کو کیا کریں    ؎
خوشی کو آگ لگادی خوشی خوشی ہم نے
گناہ چھوڑ کر پچھتاؤ بھی مت بلکہ خوشی خوشی گناہوں میں آگ لگادو۔ بتاؤ! سورج کب نکلتا      ہے؟ جب مشرق لال ہوتا ہے۔ دل بھی جب خونِ تمنا سے لال ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے عاشقوں کو اپنے قرب کا سورج عطا فرماتے ہیں۔
اگر لڑکیوں اور لڑکوں کا فرسٹ فلور (گال، بال، آنکھیں) دیکھوگے تو شیطان اس فرسٹ فلور سے پُل (pull) کرکے پھر گراؤنڈ فلور (پیشاب پائخانہ کے مقام پر) پُش (push) کردے گا اور پھر گٹر لائنوں میں پڑے چیں چیں کرتے رہوگے۔ جیسے سانپ چھچھوندر نگلتا ہے تو چھچھوندر بھی چلّاتی ہے اور سانپ بھی چلّاتا ہے، غیراللہ والے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں، خودکشی تک کرلیتے ہیں۔ سن لو! کسی ولی اللہ نے کبھی خودکشی نہیں کی، مولیٰ کے عاشقین خودکشی نہیں کرتے، لیلاؤں کے عاشقین نے خودکشی کی ہے۔
تو اللہ تعالیٰ کی محبت کتنی ہونی چاہیے؟یہ بخاری شریف کی حدیث ہے الفاظِ نبوت میں مانگو، ان شاء اللہ ضرور قبول ہوگی کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے پیارے اور مقبول ہیں، آپ کے الفاظ بھی مقبول ہیں، مقبول لغتِ نبوت میں مانگوگے تو آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔ ان شاء اللہ۔ یاد کرلو۔ خالق حیات کی باتیں پیش کرتا ہوں جن سے حیات برستی ہے۔ خالق حیات اپنے عاشقوں پر حیات اور نافرمانوں کے دلوں پر موت برساتا ہے، چہرہ      دیکھو تو پتا چل جائے گا کہ اس پر لعنت و پھٹکار ہے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھ کر جو بدنظری کرکے آیا تھا فرمایا:
مَابَالُ اَقْوَامٍ یَّتَرَشَّحُ مِنْ اَعْیُنِہِمُ الزِّنَا14؎
کیا حال ہے ایسی قوموں کا جن کی آنکھوں سے زنا ٹپک رہا ہے؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
_____________________________________________
14؎   تفسیرالقرطبی:44/10 ،الحجر(75)،دارالکتب العربی،القاھرۃ،ذکرہ بلفظ وفی عینیہ اثرالزنا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 انعامِ محبت 9 1
5 نیت کا اثر 10 1
6 نگاہوں کا فیض 11 1
7 سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 11 1
8 حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 12 1
9 ذوق و مرادِ نبوت 13 1
10 اہل محبت کی قیمت 13 1
11 آدمیت کیا ہے؟ 14 1
12 حدیث اَللّٰہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَآءِ الثَّلْجِ کی الہامی تشریح 16 11
13 قبولیتِ توبہ کی علامت اور اس کی مثال 16 1
14 حفاظتِ نظر کا حکم بواسطۂ رسالت فرمانے کے عجیب اسرار 17 1
18 کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے 18 1
19 بدنظری کا اثر 18 1
20 اللہ تعالیٰ سے معافی حاصل کرنے کا طریقہ 19 1
21 بیویوں سے نیک برتاؤ کی دلسوز مثال 19 1
22 ولی اللہ بننے کا راستہ 19 1
23 بیویوں کا ایک اور حق 20 1
24 مجلس دعوۃ الحق کیا ہے؟ اور کس نے قائم کی؟ 22 1
26 تعمیرِ ظاہر و باطن 22 1
27 اصلی مولوی کون ہے؟ 23 1
28 آیت اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ جملۂخبریہ سے نازل فرمانے کا عاشقانہ راز 24 1
29 اہل وفا کون ہیں؟ 25 1
30 اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ کا جملۂ خبر یہ حق تعالیٰ کی شانِ محبوبیت کی دلیل 26 29
31 اشد محبت کثرتِ ذکر سے ملتی ہے 28 1
32 اشد محبت مانگنے کا طریقہ حدیثِ پاک سے 28 1
33 اہل اللہ سے محبت ذوقِ نبوت ہے 29 1
34 عجیب رابطہ 29 1
35 محبت کی حدود 30 1
36 جان سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 30 1
37 اہل و عیال سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 32 1
38 شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے زیادہ اللہ کی محبت مطلوب ہے 32 1
Flag Counter