Deobandi Books

عرفان محبت

ہم نوٹ :

22 - 34
مجلس دعوۃ الحق کیا ہے؟ اور کس نے قائم کی؟
دعوۃ الحق کیا ہے؟ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو قائم فرمایا اور میرے         شیخ شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کا نام رکھا۔ حضرت والا نے ایک مجلس شوریٰ بلائی اور موجود علمائے کرام سے فرمایا کہ اللہ کے بندوں کی ہدایت کے لیے ایک مرتب نظام تجویز ہے۔ پھر اس کے نام کے لیے پوچھا تو کسی نے کچھ، کسی نے کچھ کہا مگر حضرت کو پسند نہ آیا۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ لَہٗ  دَعۡوَۃُ   الۡحَقِّ11 ؎ قرآن شریف کی آیت پڑھ دی۔ بس حضرت پھڑک گئے اور فرمایا یہ بہترین نام ہے’’ دعوۃ الحق ‘‘۔
تعمیرِ ظاہر و باطن
تو دعوۃالحق کا مقصد ہے اللہ تعالیٰ کے بندوں کو نیک عمل سکھایا جائے اور بُرائیوں سے بچایا جائے۔ یہ ہے روحانی بیوٹی پارلر۔ اگر لڑکی کو خوب بیوٹی پارلر میں سجایا لیکن جب رات میں شوہر کے پاس گئی تو پہلا جملہ کیا کہا؟ You are bloody fool۔ شوہر نے کہا ظالم! شکل تو اتنی خوبصورت اور زہر اُگلتی ہے۔ جسمانی بیوٹی پارلر میں تو صرف جسم کو سجاتے ہیں، باطن کی اصلاح نہیں کرسکتے لیکن روحانی بیوٹی پارلر یعنی خانقاہوں میں ظاہر کی بھی اصلاح کی جاتی ہے اور باطن کی بھی اصلاح کی جاتی ہے، ظاہر کو بھی سنت کے مطابق بنایا جاتا ہے اور باطن کو بھی سنت کے مطابق بنایا جاتا ہے۔ دوستو! جتنا ہم داڑھی اور گول ٹوپی میں رہتے ہیں تو صورت بھی بنائیں اور سیرت بھی بنائیں، ہم سے لعنتی کام نہ ہوں۔تعمیر الظاہر و الباطن،    ظاہر  و باطن دونوں کو آراستہ کرلو۔ لیسٹر والو! مبارک ہو تم کو کہ مولانا محمد ایوب سورتی صاحب نے لیسٹر میں دعوۃ الحق قائم کی ہے اور ان کو کم لوگ پہچانتے ہیں، یہ بہت بڑے محدث ہیں، ان کے شاگرد مجھے کینیڈا، امریکا، جنوبی افریقہ میں ملے۔ ماشاء اللہ! ترکیسر میں جو انہوں نے پڑھایا تو آج ان کے شاگرد جگہ جگہ پھیلے ہوئے ہیں، کوئی امام ہے، کوئی پڑھا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو، ان علماء کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا مانگی تھی کہ اے خدا! عالموں کی روٹی ایک جگہ نہ فرما، ان کی روٹی سارے عالَم میں پھیلادے تاکہ اپنی روٹی کی خاطر جب یہ سفر
_____________________________________________
11؎   الرعد:14
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 انعامِ محبت 9 1
5 نیت کا اثر 10 1
6 نگاہوں کا فیض 11 1
7 سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 11 1
8 حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 12 1
9 ذوق و مرادِ نبوت 13 1
10 اہل محبت کی قیمت 13 1
11 آدمیت کیا ہے؟ 14 1
12 حدیث اَللّٰہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَآءِ الثَّلْجِ کی الہامی تشریح 16 11
13 قبولیتِ توبہ کی علامت اور اس کی مثال 16 1
14 حفاظتِ نظر کا حکم بواسطۂ رسالت فرمانے کے عجیب اسرار 17 1
18 کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے 18 1
19 بدنظری کا اثر 18 1
20 اللہ تعالیٰ سے معافی حاصل کرنے کا طریقہ 19 1
21 بیویوں سے نیک برتاؤ کی دلسوز مثال 19 1
22 ولی اللہ بننے کا راستہ 19 1
23 بیویوں کا ایک اور حق 20 1
24 مجلس دعوۃ الحق کیا ہے؟ اور کس نے قائم کی؟ 22 1
26 تعمیرِ ظاہر و باطن 22 1
27 اصلی مولوی کون ہے؟ 23 1
28 آیت اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ جملۂخبریہ سے نازل فرمانے کا عاشقانہ راز 24 1
29 اہل وفا کون ہیں؟ 25 1
30 اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ کا جملۂ خبر یہ حق تعالیٰ کی شانِ محبوبیت کی دلیل 26 29
31 اشد محبت کثرتِ ذکر سے ملتی ہے 28 1
32 اشد محبت مانگنے کا طریقہ حدیثِ پاک سے 28 1
33 اہل اللہ سے محبت ذوقِ نبوت ہے 29 1
34 عجیب رابطہ 29 1
35 محبت کی حدود 30 1
36 جان سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 30 1
37 اہل و عیال سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 32 1
38 شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے زیادہ اللہ کی محبت مطلوب ہے 32 1
Flag Counter