عرفان محبت |
ہم نوٹ : |
|
کردی ہیں (حاضرین نے کہا بہت جامع بیان ہے، ماشاء اللہ) اب میں درد بھرے دل سے دعا کرتا ہوں، میں مسافر ہوں، آپ آمین کہیں۔ اے اللہ! ہماری جانوں میں اور ہمارے دلوں میں اور ہمارے سینوں میں محبت کا وہ درد داخل فرما جو آپ عاشقوں کے سینوں کو عطا فرماتے ہیں، جو اولیاء اور دوستوں کے سینوں میں عطا فرماتے ہیں اور منتہائے اولیائے صدیقین کی نسبت سے نوازیے۔ ہماری دنیا بھی بنادے، آخرت بھی بنادے۔ اے اللہ! اختر کو بھی اور تمام سامعین کو تقویٰ کی حیات نصیب فرما، اپنے نام کی مٹھاس اور لذت سے ہم سب کو آشنا فرما، ایسا قرب نصیب فرما کہ ساری دنیا کی لیلائیں نگاہوں سے گرجائیں۔ اے اللہ! ہم سب کو اپنا دیوانہ بنادے اور دیوانہ سازی بھی نصیب فرما۔ اے خالق دو جہاں! دونوں جہاں ہم سب کو عطا فرما، یہ دعا میرے لیے آپ سب کے لیے اور ہمارے آپ کے بچوں کے لیے اور سارے عالَم کے احباب غائبین اور ساری اُمتِ مسلمہ کے لیے قبول فرما۔ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ اشکوں کی بُلندی خُداوندا مجھے توفیق دے دے فِدا کردوں میں تجھ پر اپنی جاں کو گُنہگاروں کے اشکوں کی بُلندی کہاں حاصل ہے اخؔتر کہکشاں کو اشکوں کی