عرفان محبت |
ہم نوٹ : |
|
تمام پیغمبروں کے سردار صلی اللہ علیہ وسلم کو گھر سے بے گھر کرکے تمہارے پاس بیٹھنے کا حکم ہورہا ہے اور وَاصْبِرْ کے ذریعے سے یعنی خلوت مع اللہ کو چھوڑنے سے اگر آپ کو تکلیف بھی ہو تو برداشت کیجیے اور جلوت میں ان صحابہ رضی اللہ عنہم میں بیٹھیے اور آپ کو جو نسبت حق تعالیٰ سے ہے اس کو ان صحابہ میں منتقل کرکے قیامت تک کے لیے اسلام، ایمان اور اخلاص کی خوشبو کے نشر کا ذریعہ بنادیجیے۔ (سبحان اللہ) آپ نے ان صحابہ رضی اللہ عنہم کی قیمت دیکھی؟ آج ہم قیمت لگاتے ہیں اپنی مرسڈیز سے، بلڈنگ سے اور اپنے بیلنس سے، ہم قیمت لگاتے ہیں لباسوں سے اور ہم قیمت لگاتے ہیں مخلوق کی سلامی سے۔ اگر سارا برطانیہ کسی کو سلام کررہا ہو تو مسجد میں بیٹھ کر کہتا ہوں کہ اس کی کوئی قیمت نہیں، کیوں؟ اس لیے کہ ؎ ہم ایسے رہے یا کہ ویسے رہے وہاں دیکھنا ہے کہ کیسے رہے پتا چلے گا قیامت کے دن کہ کس کی کیا قیمت ہے؟ جس غلام سے مالک خوش ہو اس کی قیمت ہوتی ہے۔ آدمیت کیا ہے؟ مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ کی قبر کو اللہ تعالیٰ نور سے بھردے۔ فرماتے ہیں؎ آدمیت لحم و شحم و پوست نیست آدمیت گوشت کھال اور چربی کا نام نہیں ہے، پھر آدمیت کس چیز کا نام ہے؟ آدمیت جز رضائے دوست نیست آدمی آدم والا ہونا چاہیے، رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ 6؎ والا ہونا چاہیے، اپنے بابا آدم علیہ السلام والے طریقے پر جینے والا ہونا چاہیے،آدمیت جز رضائے دوست نیست۔ آدمیت اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے علاوہ اور کسی چیز کا نام نہیں ہے۔جس آدمی سے اللہ تعالیٰ راضی ہو وہ آدمی ہے اور _____________________________________________ 6؎الاعراف:23