Deobandi Books

نفس کے حملوں سے بچاؤ کے طریقے

ہم نوٹ :

14 - 42
گرمی پہنچی تو اژدھے نے حرکت شروع کردی تو سب سے پہلے یہی ماہرِ فن وہاں سے بھاگے۔
 مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نفس اگر خانقاہوں میں یا اللہ کے ذِکر کے غلبہ سے یابیت اللہ اور روضۂ مبارک پر بالکل بے شر بے ضرر معلوم ہو کہ گناہ کا ذرا بھی وسوسہ نہ آئے تو بھی مطمئن نہ ہو، کیوں کہ اگر اسبابِ معصیت قریب ہوں گے تو اس میں کسی بھی وقت گرمی آجائے گی، اسی لیے سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے گناہوں کے اور اپنے درمیان مشرق اور مغرب کا فاصلہ مانگا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
 اَللّٰھُمَّ بَاعِدْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَابَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِاے اللہ! مجھ میں اور میری خطاؤں میں مشرق اور مغرب کا فاصلہ کردے۔
 جو شخص گناہوں کے اسباب کو قریب کرے گا ا س کا کیا حال ہوگا؟ کیایہ نافرمانی ہے یا نہیں؟نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مذاقِ نبوت کی خلاف ورزی ہے یا نہیں؟ اب جو شخص کسی اَمرد سے باتیں کرتا ہے، حرام لذت کو درآمد کرتا ہے، ان لڑکوں سے جن کی داڑھی مونچھ نہیں یا ان لڑکیوں سے جو تعویذ لینے آتی ہیں کہ مولوی صاحب ذرا میرے بچے کو دَم توکر دینا، تو اس وقت اپنی آنکھوں کو بچاؤ، آنکھ بند کر کے دَم کرو۔ اوّل تو عورتوں کو بالکل منع کردو کہ دَم تعویذ کے لیے نہ آئیں، مَردوں کو بھیجیں، عورتوں پر دَم کرنا زبردست فتنہ ہے، لیکن اگر کبھی مجبوراً دَم کرنا پڑے تو دَم میں آنکھ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے، کیوں صاحب کیا دَم میں آنکھ کی ضرورت ہے؟ ارے آنکھ بند کرکے ’’چھو‘‘ کرد و، دَم میں آنکھ کی ضرورت ہی نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے جلوؤں کو سامنے رکھو، اصغر گونڈوی رحمۃ اللہ علیہ کا شعر یاد آگیا؎ 
ترے جلوؤں کے آگے ہمتِ شرح وبیاں رکھ دی
زبانِ بے نگہ  رکھ  دی  نگاہِ  بے زباں  رکھ   دی
بے زبانی عشق کا فیض
میرا ایک شعر ابھی تازہ ہوا ہے، تازہ جلیبی گرم ہوتی ہے، مزےدار ہوتی ہے۔
_____________________________________________
9؎  صحیح البخاری :103/1(749)، باب ما یقرأ بعد التکبیر  ،المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معترضینِ رسول کو دنداں شکن جواب 8 1
3 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
4 حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
5 آیت لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ جملۂ اسمیہ سے نازل ہونے کاراز 10 1
6 نفس کے خلاف جہاد کا طریقہ 11 1
7 نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت 12 1
8 بے زبانی عشق کا فیض 14 1
9 قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت 16 1
10 راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب 16 1
11 ایمان کی بجلی کے منفی اور مثبت تار 17 1
12 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت 17 1
13 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شانِ رحمت 19 1
14 سایۂ رحمت دلانے والی دُعائیں 20 1
15 دُعا میں تضرّع اور آہ و زاری کا ثبوت 21 1
16 گریہ و زاری کی برکات 21 1
17 موردِ رحمت چار قسم کے افراد 22 1
18 آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا کا ترجمہ وتفسیر 23 1
19 نفس کی تعریف 25 1
20 توفیق کی تعریف 26 1
21 نفس کے شرسے بچنے کے نسخے 27 1
22 علومِ الوہیت اور علومِ رسالت میں مطابقت 29 1
23 حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر 31 1
24 گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت 32 1
25 استقامت گریۂ ندامت سے بھی افضل ہے 34 1
Flag Counter