Deobandi Books

نفس کے حملوں سے بچاؤ کے طریقے

ہم نوٹ :

31 - 42
اس لیے عرض کرتا ہوں کہ اپنے مطالعے پر ناز مت کرو، تصنیف وتالیف پر ناز مت کرو، عمل کرکے مخلوق کو مت دکھاؤ، ورنہ خدا کے نزدیک قیامت کے دن اور حجت ہوجائے گی۔        اللہ میاں پوچھیں گے کہ خانقاہ میں رہتے تھے، اچھا بڑے علوم حاصل کیے تھے، ایسے معارف کے ساتھ آپ یہ کیا کرتے تھے!یہ علوم کا تم نے شکریہ ادا کیا؟ دیکھو اللہ تعالیٰ کے نبی نے کیا بات سکھائی اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ اے اللہ !ہم پررحمت نازل فرما۔ کیسے؟ گناہوں کو چھوڑدینے کے ذریعے سے۔ کیا مطلب؟ کہ جس کو ترکِ معصیت کی توفیق نہیں ہے جو گناہ نہیں چھوڑ رہا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہے۔ دیکھیے! وہی اِلَّا مَا رَحِمَ    چلا آرہا ہے ،وہی خاص رحمت حضور صلی اللہ علیہ وسلم مانگ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے میرے قلب میں اس آیت سے یہ مضمون ڈالا اور کتنی حدیثوں سے اس کی تفسیر ہورہی ہے اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ اے اللہ! ہم پر رحم نازل کردیجیے ۔ کون سا رحم؟       ترکِ معاصی والا جس سے ہم معصیت چھوڑدیں یعنی وہی اِلَّا مَارَحِمَ رَبِّیْ والی رحمت، اور نفس کے شر سے میں بچ جاؤں۔اور تیسری کیا چیز ہے؟ ایک دعا اور بھی سکھائی اَللّٰھُمَّ لَاتُشْقِنِیْ بِمَعْصِیَتِکَ اے اللہ !مجھے بدبخت نہ بنائیے گناہوں کے ذریعے سےلَاتُشْقِنِیْ یعنی میری قسمت کوبدبختی سے بچائیے، بِمَعْصِیَتِکَ یعنی اپنی نافرمانی سے ہمیں شقاوت وبدبختی میں مبتلا نہ کیجیے، شقی ہے وہ شخص جو اللہ کی نافرمانی کرتا ہے، شقاوت اسی سے پیدا ہوتی ہے، گناہ کرتے کرتے حیاختم ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ اللہ پناہ میں رکھے حالات بگڑتے بگڑتے اتنافاصلہ ہو جائے گا کہ ایمان کے سلب کا خطرہ ہے۔ الفاظِ نبوت تو دیکھو،اَللّٰھُمَّ لَاتُشْقِنِیْ بِمَعْصِیَتِکَ اے اللہ !اپنی نافرمانیوں سے ہمیں شقی وبدبخت نہ بنائیے۔
حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر
کیوں کہ اللہ کو ناراض کرنا اپنے پالنے والے خالق کو، خالقِ سمندرو پہاڑ ،خالقِ ریگ ودریا،خالقِ آفتاب وچاند کو ناراض کرنا ہے۔جس نے سارا عالم ہمارے لیے پیدا کیا ہے، اتنی بڑی دنیا کا گولا فضاؤں میں پڑا ہواہے، نیچے کوئی ستون نہیں، ذرا سوچئے ! سارا گول سمندر فضا میں معلق ہے،آپ فضا میں ایک چمچہ پانی ڈالیں سارا گرجائے گا یا نہیں؟ اور سمندر کو اللہ نے بغیر سہارے کے اٹھایا ہوا ہے اور کہیں سے ٹپک نہیں رہا ہے اور پھر دنیا کے گولے کی بعض سطح ایسی ہے اس پر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معترضینِ رسول کو دنداں شکن جواب 8 1
3 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
4 حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
5 آیت لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ جملۂ اسمیہ سے نازل ہونے کاراز 10 1
6 نفس کے خلاف جہاد کا طریقہ 11 1
7 نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت 12 1
8 بے زبانی عشق کا فیض 14 1
9 قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت 16 1
10 راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب 16 1
11 ایمان کی بجلی کے منفی اور مثبت تار 17 1
12 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت 17 1
13 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شانِ رحمت 19 1
14 سایۂ رحمت دلانے والی دُعائیں 20 1
15 دُعا میں تضرّع اور آہ و زاری کا ثبوت 21 1
16 گریہ و زاری کی برکات 21 1
17 موردِ رحمت چار قسم کے افراد 22 1
18 آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا کا ترجمہ وتفسیر 23 1
19 نفس کی تعریف 25 1
20 توفیق کی تعریف 26 1
21 نفس کے شرسے بچنے کے نسخے 27 1
22 علومِ الوہیت اور علومِ رسالت میں مطابقت 29 1
23 حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر 31 1
24 گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت 32 1
25 استقامت گریۂ ندامت سے بھی افضل ہے 34 1
Flag Counter