Deobandi Books

نفس کے حملوں سے بچاؤ کے طریقے

ہم نوٹ :

9 - 42
نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کی، جس خاندان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی سارے خاندا ن والے اسلام لے آئے یا اسلام کی مخالفت چھوڑ دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر کام دینی مصلحت کی بنا پر تھا۔
 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے لیے تو اللہ تعالیٰ نے خاص طورپروحی فرمائی اور ان کی برکت سے قرآنِ پاک میں کتنی آیتیں نازل ہوئیں، دس آیتیں تو خاص آپ رضی اللہ عنہا کی براء ت میں نازل ہوئیں۔ جن ظالموں نے آپ پر بہتان لگایا تھا اس سے براءَت کے لیے اللہ تعالیٰ نے دس آیات نازل کیں، لیکن آج بھی ایسے مردود ہیں جو بہتان لگاتے ہیں اور قرآن کو بھی نہیں مانتے اور اللہ کے عذاب کوا پنے اوپر حلا ل کرتے ہیں۔
جس وقت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ہار گم ہوگیا تھا اور اس کی تلاش میں قافلہ رکنے سے دیر ہوگئی اور نماز کا وقت ہوگیا تو تیمم کی آیت نازل ہوئی۔ تیمم سے نماز پڑھی گئی۔ اس کے بعد جیسے ہی اونٹ اٹھا تو اس کے نیچے ہار چھپا ہوا تھا، تو صحابہ کرام نے صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مبارک باد دی کہ اے صدیقِ اکبر! آپ کو مبار ک ہو کہ آپ کے خاندان کی برکت سے قیامت تک کے لیے تیمم کا مسئلہ نازل ہوا۔ یہ معمولی بات نہیں ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بڑا مقام ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیاسے تشریف لے جانے کے بعد آپ دو ہزار دوسو حدیثیں پڑھا یا کرتی تھیں۔ دو ہزار دوسو حدیثیں ان کی برکت سے امت کو ملیں اور ہمیشہ دو سو شاگرد ہوتے تھے۔ حج کے زمانے میں آپ کے لیے خیمہ لگادیا جاتا تھا۔ اس میں صحابیات اور دیگر خواتین اندر ہوتی تھیں اور مرد باہر ہوتے تھے۔ دو ہزار دوسو حدیثوں سے امت کو آپ کے ذریعے کتنے مسائل معلوم ہوئے!
حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا سب سے پہلا نکاح حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا سے ہوا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کے وقت حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معترضینِ رسول کو دنداں شکن جواب 8 1
3 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
4 حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
5 آیت لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ جملۂ اسمیہ سے نازل ہونے کاراز 10 1
6 نفس کے خلاف جہاد کا طریقہ 11 1
7 نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت 12 1
8 بے زبانی عشق کا فیض 14 1
9 قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت 16 1
10 راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب 16 1
11 ایمان کی بجلی کے منفی اور مثبت تار 17 1
12 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت 17 1
13 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شانِ رحمت 19 1
14 سایۂ رحمت دلانے والی دُعائیں 20 1
15 دُعا میں تضرّع اور آہ و زاری کا ثبوت 21 1
16 گریہ و زاری کی برکات 21 1
17 موردِ رحمت چار قسم کے افراد 22 1
18 آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا کا ترجمہ وتفسیر 23 1
19 نفس کی تعریف 25 1
20 توفیق کی تعریف 26 1
21 نفس کے شرسے بچنے کے نسخے 27 1
22 علومِ الوہیت اور علومِ رسالت میں مطابقت 29 1
23 حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر 31 1
24 گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت 32 1
25 استقامت گریۂ ندامت سے بھی افضل ہے 34 1
Flag Counter