Deobandi Books

نفس کے حملوں سے بچاؤ کے طریقے

ہم نوٹ :

16 - 42
قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت
 جس نے چاند سورج کو روشنی کی بھیک دی ہو، جب وہ دل میں آئے گا تو کتنے آفتاب آئیں گے؟ جس کے دل میں خدا آتا ہے بے شمار آفتاب لاتا ہے اور بے شمار لیلائیں لاتا ہے، کیوں کہ وہ خالقِ لیلیٰ ہے۔ جس کے دل میں خالقِ لیلیٰ آتا ہے تو لیلائیں اس کے سامنے کیا بیچتی ہیں؟ ارے ! لیلیٰ کیا دونوں عالم کے مزے اس کے سامنے ہیچ ہیں۔ میرا شعر ہے؎
وہ  شاہِ  دو جہاں  جس  دل  میں  آئے
 مزے دونوں جہاں  سے بڑھ کے  پائے
راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب
مگر رُخ تو اللہ کی طرف کرو، قبلہ تو درست کرو ظالمو! تم تو اُدھر دیکھ رہے ہو، اللہ  سے منہ پھیرے ہوئے ہو، تمہارے دل اللہ تعالیٰ کے سامنے نہیں ہیں، دل حسینوں کی طرف ہیں اور پیٹھ اللہ کی طرف ہے۔ جس وقت بدنظری میں کوئی مبتلا ہوتا ہے تو پیٹھ اللہ کی طرف اور چہرہ حسینوں کی طرف ہوتا ہے۔ یہ بدنظری کا وبال اور عذاب ہے کہ بعض لوگ کولہو کے بیل کی طرح وہیں کے وہیں ہیں اگرچہ زمانہ ہوگیا راہِ سلوک میں، لیکن آج تک نسبت کا وہ مقام نصیب نہیں ہوا جیسا ہونا چاہیے تھا۔ جیسے ایک آدمی کے گھر میں رات کو چور آگیا ۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس آدمی نے چقماق پتھر سے ذرا سی روشنی جلائی،لیکن چور بڑا شاطر تھا، جیسے ہی وہ آدمی چقماق پتھر سے روشنی جلاتا، چور وہیں انگلی رکھ دیتا تھا اور روشنی بجھ جاتی تھی۔یہی حال بدنظری کرنے والوں کا ہے کہ ذرا سا نور پیدا ہوا، کچھ اشک بار آنکھوں سے دعا کی تو فیق ہوئی ، کچھ ذِکر کی توفیق ہوئی، لیکن اس کے بعد پھر بدنظری کرلی، غیبت کرلی یا کوئی اور گناہ کرلیا اور سا را نور ضایع کردیا ۔ شیطان چاہتا ہے کہ اس کا نور تمام نہ ہونے پائےرَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَانُوْرَنَا10؎  کا مقام اسے نہ ملے، اس کا نور تام نہ ہو، بس گناہ کرا کے اس کا نور بجھادو۔
_____________________________________________
10؎  التحریم:8
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معترضینِ رسول کو دنداں شکن جواب 8 1
3 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
4 حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
5 آیت لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ جملۂ اسمیہ سے نازل ہونے کاراز 10 1
6 نفس کے خلاف جہاد کا طریقہ 11 1
7 نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت 12 1
8 بے زبانی عشق کا فیض 14 1
9 قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت 16 1
10 راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب 16 1
11 ایمان کی بجلی کے منفی اور مثبت تار 17 1
12 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت 17 1
13 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شانِ رحمت 19 1
14 سایۂ رحمت دلانے والی دُعائیں 20 1
15 دُعا میں تضرّع اور آہ و زاری کا ثبوت 21 1
16 گریہ و زاری کی برکات 21 1
17 موردِ رحمت چار قسم کے افراد 22 1
18 آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا کا ترجمہ وتفسیر 23 1
19 نفس کی تعریف 25 1
20 توفیق کی تعریف 26 1
21 نفس کے شرسے بچنے کے نسخے 27 1
22 علومِ الوہیت اور علومِ رسالت میں مطابقت 29 1
23 حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر 31 1
24 گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت 32 1
25 استقامت گریۂ ندامت سے بھی افضل ہے 34 1
Flag Counter