Deobandi Books

نفس کے حملوں سے بچاؤ کے طریقے

ہم نوٹ :

23 - 42
ہیں۔ نمبر ایک رِجَالٌ خُشَّعٌ ڈرنے والے مردِ خدا، نمبر دو دودھ پیتے بچے جن کواَطْفَالٌ رُضَّعٌ  کہا گیا ہے،نمبرتین بڑے بوڑھے جنہیںشُیُوْخٌ رُکَّعٌ کہتے ہیں ،نمبر چار بے زبان جانور جن کوبَھَائِمٌ رُتَّعٌ کہتے ہیں۔ 
آج دیکھو لاکھوں مرغیاں جلادی گئیں۔ بے گناہ مخلوق کو زندہ جلادیا گیا، اللہ تعالیٰ ان بے گناہوں مظلوموں کی آہ سن لے اور ہم پر کوئی ایسا حاکم بنادے جس سے پورے ملک میں امن وامان قائم ہو جائے، علم الٰہی میں جس کا نظم وانتظام وصلاحیت ہمارے لیے خیر ہو، آپ بہتر جانتے ہیں، ہم تو آپ سے مانگتے ہیں۔ اپنی ذات پر بھروسہ مت کرو، ہم جن کو اچھا سمجھتے ہیں دُ م اٹھاؤ تو مادّہ نظر آتی ہے؎
ہر کہ او دُم برداشتہ مادہ نظر می آید
اس لیے عرض کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے رجوع کرو، اپنے علم پر ناز مت کرو، اللہ تعالیٰ کے حوالے کرو کہ اے خدا! اپنے علم کے اعتبار سے ہماری خیر و بہتری کے لیے عالمِ غیب سے اسباب پیدا فرما۔
آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا   کا ترجمہ وتفسیر
حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے وعظ محاسنِ اسلام میں لکھا ہے کہ جو ایمان پر قائم رہناچاہتاہےتووہ رَبَّنَالَاتُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَاوَ ہَبۡ لَنَامِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃًاِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ کو کثرت سے پڑھے،حسنِ خاتمہ کے لیے اکسیر ہے۔حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ بیان القرآن میں اس کی تفسیر فرماتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہمارے دلوں کو کج نہ کیجیے بعد اس کے کہ آپ ہم کو (حق کی طرف) ہدایت کرچکے ہیں اور ہم کو اپنے پاس سے رحمت (خاصہ) عطا فرمائیے (وہ رحمت یہ ہے کہ راہِ مستقیم پر ہم قائم رہیں) بلاشبہ آپ بڑے عطا فرمانے والے ہیں۔
 تفسیر روح المعانی میں ہے کہ یہاں رحمت سے رحمتِ خاصّہ مراد ہے یعنی دین پر استقامت کی توفیق۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معترضینِ رسول کو دنداں شکن جواب 8 1
3 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
4 حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
5 آیت لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ جملۂ اسمیہ سے نازل ہونے کاراز 10 1
6 نفس کے خلاف جہاد کا طریقہ 11 1
7 نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت 12 1
8 بے زبانی عشق کا فیض 14 1
9 قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت 16 1
10 راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب 16 1
11 ایمان کی بجلی کے منفی اور مثبت تار 17 1
12 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت 17 1
13 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شانِ رحمت 19 1
14 سایۂ رحمت دلانے والی دُعائیں 20 1
15 دُعا میں تضرّع اور آہ و زاری کا ثبوت 21 1
16 گریہ و زاری کی برکات 21 1
17 موردِ رحمت چار قسم کے افراد 22 1
18 آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا کا ترجمہ وتفسیر 23 1
19 نفس کی تعریف 25 1
20 توفیق کی تعریف 26 1
21 نفس کے شرسے بچنے کے نسخے 27 1
22 علومِ الوہیت اور علومِ رسالت میں مطابقت 29 1
23 حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر 31 1
24 گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت 32 1
25 استقامت گریۂ ندامت سے بھی افضل ہے 34 1
Flag Counter