Deobandi Books

نفس کے حملوں سے بچاؤ کے طریقے

ہم نوٹ :

32 - 42
نیچے پیر ہے اوپر سر ہے اور دنیاکی بستی اس طرح ہے کہ ان کے سرنیچے اور پیر اوپر ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت کو دیکھو کہ کس طرح سب کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ کیا کیا اس میں راز ہیں ذٰلِکَ تَقۡدِیۡرُ  الۡعَزِیۡزِ  الۡعَلِیۡمِ24؎  ہماری دوصفتوں عَزِیۡزاور عَلِیۡمِ سے دنیا کا نظام ، آسمانوں کا نظام، زمین کا نظام، ستاروں کا نظام، چاند کا نظام ،آفتاب کا نظام قائم ہے ذٰلِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے چاند سورج کا نظام جو بنایا ہے، ان کے فاصلے جو مقرر کیے، ان کے چلنے کے روٹ مقرر کیے، میری دو صفتیں اس میں کام کررہی ہیں،عَزِیۡزاور عَلِیۡمِ سے، عَزِیۡز معنیٰ زبردست طاقت والا۔ جتنی ضرورت میگنٹ کی تھی اتنا میگنٹ پیدا کردیا اور عَلِیۡمِ یعنی زبردست علم والا کہ سیاروں کے درمیان کتنا فاصلہ رہنا چاہیے کہ کس کو کتنے میگنٹ کے اندر کیسے رکھنا ہے ایسا نہ ہو کہ زمین چاند سے ٹکر کھا جائے یا سورج اور چاند میں ٹکر ہو جائے، سیاروں کے درمیان مقناطیسی کشش کتنی ہو کہ توازن قائم رہے، اگر زبردست علم نہ ہوگا تو سیارے آپس میں ایک دوسرے کو کھینچ لیں گے اور نظامِ کائنات درہم برہم ہو جائے۔
گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت
آخر میں دوستو! ایک چیز عرض کرتا ہوں کہ ابّا ناراض کتنا ہی ہو، لیکن جب بچہ اس کاپیر پکڑ کر روتا ہے اور رونے کا انداز بھی ایسا ہوتا ہے کہ ابّا کا دل دہل جاتا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں؎
چوں  بر  آرند از  پشیمانی حنیں
عرش لرزد  از  انین المذنبیں
گناہ گاروں کے نالوں سے اللہ کا عرش ہل جاتا ہے  ؎
آں چناں  لرزد  کہ  مادر  بر   ولد
دست  شاں  گیرد  ببالا می کشد
 جیسے کہ بچے کے چیخنے اور ر ونے سے ماں کا دل ہل جاتا ہے، عرشِ الٰہی اللہ تعالیٰ کا ہل جاتا ہے
_____________________________________________
24؎   یٰسٓ:38
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معترضینِ رسول کو دنداں شکن جواب 8 1
3 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
4 حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
5 آیت لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ جملۂ اسمیہ سے نازل ہونے کاراز 10 1
6 نفس کے خلاف جہاد کا طریقہ 11 1
7 نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت 12 1
8 بے زبانی عشق کا فیض 14 1
9 قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت 16 1
10 راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب 16 1
11 ایمان کی بجلی کے منفی اور مثبت تار 17 1
12 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت 17 1
13 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شانِ رحمت 19 1
14 سایۂ رحمت دلانے والی دُعائیں 20 1
15 دُعا میں تضرّع اور آہ و زاری کا ثبوت 21 1
16 گریہ و زاری کی برکات 21 1
17 موردِ رحمت چار قسم کے افراد 22 1
18 آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا کا ترجمہ وتفسیر 23 1
19 نفس کی تعریف 25 1
20 توفیق کی تعریف 26 1
21 نفس کے شرسے بچنے کے نسخے 27 1
22 علومِ الوہیت اور علومِ رسالت میں مطابقت 29 1
23 حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر 31 1
24 گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت 32 1
25 استقامت گریۂ ندامت سے بھی افضل ہے 34 1
Flag Counter