Deobandi Books

مقام اولیاء صدیقین

ہم نوٹ :

11 - 34
ندامت…بندوں کا ایک امتیازی شرف
ورنہ اللہ تعالیٰ کے پاس تو ملائکہ کی ایک بہت بڑی تعداد عبادت کے لیے موجود ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہماری عبادت کو بھی ملائکہ کی عبادت سے ایک الگ تھلگ امتیازی شرف بخشا ہے۔ ملائکہ کی عبادت میں قربِ عبادت تو ہے، لیکن ان کو قربِ ندامت نہیں ہے، کیوں کہ ان سے صدورِ خطا نہیں ہوتا، وہ معصوم ہیں بے گناہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہم جیسی مخلوق کو پیدا فرمایا کہ ان کو ڈبل انعام دیا جائے کہ قربِ عبادت بھی حاصل کریں اور جب خطا ہوجائے تو استغفار وتوبہ سے قربِ ندامت بھی حاصل کریں۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ آہ! اپنے بزرگوں کی صحبتیں یاد آتی ہیں،فرمایا کرتے تھے؎
کبھی  طاعتوں کا  سرور ہے کبھی اعترافِ قصور  ہے
ہے مَلک کو جس کی نہیں خبر  وہ حضور میرا حضور ہے
حوالۂ کتب اورحوالۂ قطب کا فرق
دیکھا آپ نے صحبت کا یہ فائدہ ہے کہ بزرگوں کی بات یاد آجاتی ہے۔ ہم حوالۂ کتب سے زیادہ حوالۂ قطب دیتے ہیں۔ ہم نے قطب اور بزرگوں کی صحبت زیادہ اُٹھائی ہے، اس لیے ہمارے پاس حوالۂکتب کم اور حوالۂقطب زیادہ ہے۔ اور حوالۂ کتب اور حوالۂ قطب میں کیا فرق ہے؟ حوالۂ کتب میں نورِ ولایت اور نسبتِ ولایت کا درد نہیں ہوتا، کتابیں حامل دردِ نسبت اولیاء نہیں ہیں، اللہ والوں کے سینے اس کے حامل ہوتے ہیں۔ تو ہم نے بزرگوں کے ان سینوں سے جو ترجمانِ دردِدل تھے، وہ درد ان کی زبانوں سے سنا، جس میں نورِ علم بھی ہے اور مستزاد          نورِ دردِ دل بھی ہے،یہ مستزاد نور اختر پیش کرتا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ سے حیات مانگتا ہوں۔
قیمتی لباس پہننے کا ایک مسئلہ
اب دیکھو ایک مسئلہ لباس کا پیش کرتا ہوں کہ ابّا نے کسی بچے کو اچھا لباس بنواکر دیا اور وہ لباس پہن کر اپنے بھائیوں پر برتری اور تفاخر ظاہر کررہا ہے کہ تم لوگ کیا بیچتے ہو؟ دیکھو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 ندامت…بندوں کا ایک امتیازی شرف 11 1
4 حوالۂ کتب اورحوالۂ قطب کا فرق 11 1
5 قیمتی لباس پہننے کا ایک مسئلہ 11 1
6 ولایت کا مدار تقویٰ ہے 13 1
7 توبہ اور دریائے قُرب 14 1
8 توبہ کے معنیٰ 14 1
11 نافرمانی سے فرماں برداری کی طرف واپس آنا 15 8
12 غفلت سے ذکر کی طرف واپس آنا 15 8
13 غیبوبت سے حضوری کی طرف واپس آنا 17 8
14 بنیادِ ولایت تقویٰ ہے 18 1
15 تائب اور نادم گناہ گار بھی ولی اللہ ہے 18 1
16 حیا کی تعریف 19 1
17 تقویٰ کی دائمی فرضیت اور اس کی وجہ 19 1
18 نفس کی حیلولت اور نورِ نسبت کی عجیب تمثیل 20 1
19 مقامِ صدیقین 21 1
20 صدیقین کے شہداء سے افضل ہونے کی وجہ 21 19
21 جانِ پاکِ نبوت میں صدیقِ اکبر کی محبت 22 19
22 صدیق زندہ شہید ہوتا ہے 22 19
23 دروازۂ صدیقیت قیامت تک کھلا رہے گا 24 19
24 صدیقین کی چار تعریفات 24 1
25 اللہ کی ولایت کے لوازمات 25 24
26 صدیق کی پہلی تعریف 26 24
27 صدیق کی دوسری تعریف 27 24
28 صدیق کی تیسری تعریف 28 24
29 صدیق کی چوتھی تعریف 29 24
30 شہادت کا راز 30 1
31 مقامِ اولیاء صدیقین کے حصول کا طریقہ 31 1
32 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا مقام 31 1
33 خلاصۂ تقریر 32 1
Flag Counter