Deobandi Books

مقام اولیاء صدیقین

ہم نوٹ :

27 - 34
خلاف نہ جائے جیسا قول ہو ویسا عمل ہو۔ بعض وقت حال آدمی زیادہ دکھاتا ہے اور نعرہ بھی مارتا ہے مگر مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جو سنت کا متبع نہیں ہے اس کا حال بھی قبول نہیں ہے۔ ان کا شعر سنیے۔ فرماتے ہیں؎
حال  تیرا  جال  ہے  مقصود  تیرا  مال   ہے
کیا خوب  تیری چال ہے لاکھوں کو اندھا کردیا
بڑے بڑے ایم۔ایس قبروں کو سجدہ کررہے ہیں، امریکا سے ایم ایس ہیں، مگر ایم۔ ایس سے کیا ہوتا ہے؟ اللہ تعالیٰ سچا پیر، متبعِ سنت دے دے تو سمجھ لو کہ انعاماتِ عظیمہ میں سے ہے، نعمتِ عظمیٰ ہے۔
صدیق کی دوسری تعریف
نمبر۲۔ اَلَّذِیْ لَا یَتَغَیَّرُ بَاطِنُہٗ مِنْ ظَاہِرِہٖ
جس کے باطن میں تغیر نہ ہو اگرچہ ظاہر کچھ بھی ہو    ؎
کوئی  جیتا  کوئی  مرتا  ہی  رہا
عشق  اپنا  کام  کرتا    ہی   رہا
نسبت اتنی قوی ہوجائے کہ مسجد کے گوشے میں جتنا باخدا ہو اتنا ہی کلفٹن اور بندر روڈ پر بھی باخدا ہو، جتنا قرب اس کو کعبہ شریف میں حاصل ہے اتنا ہی قرب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سارے عالم میں ہو، کیوں کہ کعبہ والا اس کے ساتھ ہے، کعبہ والا اس کے دل میں ہے۔ بتاؤ کعبہ زیادہ افضل ہے یا کعبہ والا؟ گھر زیادہ افضل ہے یا گھر والا؟ تو جب انسان گھر والے کو پاجاتا ہے تو ہر جگہ وہ اللہ والا رہتا ہے لیکن جس پر حج فرض ہو اس کو کعبہ میں جانا پڑے گا، حجِ فرض کعبہ میں ہی ادا ہوگا۔مطلب یہ ہے کہ جو اللہ والا ہوتا ہے وہ صرف کعبہ میں اللہ والا نہیں ہوتا سارے عالم میں جہاں بھی جائے اللہ والا ہی رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایسا تعلق اس کو نصیب ہوتا ہے کہ وہ کہیں بھی اللہ کو ناراض نہیں کرتا۔ لیکن اس کے لیے محنت کرنی پڑے گی، تقریر سے یہ چیز نہیں ملے گی۔ آپ بتائیے کہ میٹرک کا کورس کوئی بتادے تو میٹرک پاس ہوجائے گا؟ کورس کرنا پڑے گا۔ استاد رکھنا پڑے گا، اسکول جانے کا موقع نہیں تو ٹیوشن کرنا پڑے گی۔ میں اولیائے صدیقین
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 ندامت…بندوں کا ایک امتیازی شرف 11 1
4 حوالۂ کتب اورحوالۂ قطب کا فرق 11 1
5 قیمتی لباس پہننے کا ایک مسئلہ 11 1
6 ولایت کا مدار تقویٰ ہے 13 1
7 توبہ اور دریائے قُرب 14 1
8 توبہ کے معنیٰ 14 1
11 نافرمانی سے فرماں برداری کی طرف واپس آنا 15 8
12 غفلت سے ذکر کی طرف واپس آنا 15 8
13 غیبوبت سے حضوری کی طرف واپس آنا 17 8
14 بنیادِ ولایت تقویٰ ہے 18 1
15 تائب اور نادم گناہ گار بھی ولی اللہ ہے 18 1
16 حیا کی تعریف 19 1
17 تقویٰ کی دائمی فرضیت اور اس کی وجہ 19 1
18 نفس کی حیلولت اور نورِ نسبت کی عجیب تمثیل 20 1
19 مقامِ صدیقین 21 1
20 صدیقین کے شہداء سے افضل ہونے کی وجہ 21 19
21 جانِ پاکِ نبوت میں صدیقِ اکبر کی محبت 22 19
22 صدیق زندہ شہید ہوتا ہے 22 19
23 دروازۂ صدیقیت قیامت تک کھلا رہے گا 24 19
24 صدیقین کی چار تعریفات 24 1
25 اللہ کی ولایت کے لوازمات 25 24
26 صدیق کی پہلی تعریف 26 24
27 صدیق کی دوسری تعریف 27 24
28 صدیق کی تیسری تعریف 28 24
29 صدیق کی چوتھی تعریف 29 24
30 شہادت کا راز 30 1
31 مقامِ اولیاء صدیقین کے حصول کا طریقہ 31 1
32 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا مقام 31 1
33 خلاصۂ تقریر 32 1
Flag Counter