Deobandi Books

مقام اولیاء صدیقین

ہم نوٹ :

24 - 34
دروازۂ صدیقیت قیامت تک کھلا رہے گا
اللہ تعالیٰ نے اولیائے صدیقین کو سب سے اونچا مقام دیا ہے۔ اور میرے شیخ فرماتے تھے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر صدیقیت ختم نہیں ہے، صدیقیت کا دروازہ قیامت تک کے لیے کھلا رہے گا۔ دلیل سن لو۔ میں تصوف ان شاء اللہ بلادلیل کے پیش نہیں کروں گا:
اُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیۡقِیۡنَ... الخ12؎
صدیقین جمع ہے یا مفرد؟ جمع کا لفظ ہے۔ معلوم ہوا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر صدیقیت ختم نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تو فرمایا خاتم النبیین لیکن صدیقِ اکبر کو خاتم الصدیقین نہیں فرمایا کہ صدیقِ اکبر پر صدیقیت ختم ہے، اور حدیث میں ہے کہ لَانَبِیَّ بَعْدِیْ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے، مگر کس حدیث میں ہے کہ میرے صدیقِ اکبر کے بعد کوئی صدیق نہیں ہے، لہٰذا قیامت تک صدیقین پیدا ہوتے رہیں گے لیکن حضرت ابوبکر جیسا صدیق اب کوئی نہیں ہوسکتا کیوں کہ آپ کی صدیقیت معیتِ سید الانبیاء سے مشرف ہے، اور قیامت تک آنے والا کوئی بڑے سے بڑا ولی بھی کسی ادنیٰ صحابی کے برابر نہیں ہوسکتا اور حضرت صدیقِ اکبر تو صحابہ میں بھی سب سے افضل ہیں اور اَفْضَلُ الْبَشَرِ بَعْدَ الْاَنْبِیَاءِ ہیں لیکن اولیائے صدیقین قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے، لہٰذا صدیقیت کے اس اعلیٰ مقام پر جانے کی تمنا ہے کہ نہیں؟یہ بتاؤ کیا مرنے کے بعد دوبارہ کسی کو آنا ہے؟ جو محنت کرنی ہے ابھی کرلو۔ مرنے کے بعد دوبارہ حیات نہیں ملے گی، پچھتاؤگے۔ لہٰذا اولیائے صدیقین کی آخری سرحد تک پہنچنے کے لیے اختر آج آپ کو تدبیر پیش کررہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھ کو بھی اپنی تقریر پر توفیقِ عمل دے اور آپ کو بھی توفیقِ عمل دے کیوں کہ مقرر بھی اپنی تقریر پر عمل کرنے کے لیے توفیقِ خدائے تعالیٰ کا محتاج ہے۔
صدیقین کی چار تعریفات
لیکن اولیائے صدیقین کی آخری سرحد چھونے کے لیے آپ کو صدیقین کی تعریف کا
_____________________________________________
12؎   النساۤء: 69
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 ندامت…بندوں کا ایک امتیازی شرف 11 1
4 حوالۂ کتب اورحوالۂ قطب کا فرق 11 1
5 قیمتی لباس پہننے کا ایک مسئلہ 11 1
6 ولایت کا مدار تقویٰ ہے 13 1
7 توبہ اور دریائے قُرب 14 1
8 توبہ کے معنیٰ 14 1
11 نافرمانی سے فرماں برداری کی طرف واپس آنا 15 8
12 غفلت سے ذکر کی طرف واپس آنا 15 8
13 غیبوبت سے حضوری کی طرف واپس آنا 17 8
14 بنیادِ ولایت تقویٰ ہے 18 1
15 تائب اور نادم گناہ گار بھی ولی اللہ ہے 18 1
16 حیا کی تعریف 19 1
17 تقویٰ کی دائمی فرضیت اور اس کی وجہ 19 1
18 نفس کی حیلولت اور نورِ نسبت کی عجیب تمثیل 20 1
19 مقامِ صدیقین 21 1
20 صدیقین کے شہداء سے افضل ہونے کی وجہ 21 19
21 جانِ پاکِ نبوت میں صدیقِ اکبر کی محبت 22 19
22 صدیق زندہ شہید ہوتا ہے 22 19
23 دروازۂ صدیقیت قیامت تک کھلا رہے گا 24 19
24 صدیقین کی چار تعریفات 24 1
25 اللہ کی ولایت کے لوازمات 25 24
26 صدیق کی پہلی تعریف 26 24
27 صدیق کی دوسری تعریف 27 24
28 صدیق کی تیسری تعریف 28 24
29 صدیق کی چوتھی تعریف 29 24
30 شہادت کا راز 30 1
31 مقامِ اولیاء صدیقین کے حصول کا طریقہ 31 1
32 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا مقام 31 1
33 خلاصۂ تقریر 32 1
Flag Counter