Deobandi Books

مقام اولیاء صدیقین

ہم نوٹ :

29 - 34
کردے۔ ایک صاحب نے پوچھا کہ دنیا تو ہم دے دیں مگر آخرت کیسے دیں؟ میں نے کہا کہ اس کا جواب سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھو، جنت کو درجۂ ثانوی رکھو تو گویا تم نے آخرت بھی دے دی۔ حدیثِ پاک ہے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رِضَاکَ وَالْجَنَّۃَ14؎
اے اللہ! تو مجھ سے راضی ہوجا اور تجھ سے جنت بھی مانگتا ہوں۔
سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی درخواست میں درجۂ اوّلیت اللہ کی رضا رکھ کر اور درجۂ ثانویت میں جنت کو رکھ کر اپنے عشقِ نبوت کا مقام اُمت کو بتادیا کہ دیکھو نبی کیسا عاشق ہوتا ہے؟ آج اگر میرے اکابر ہوتے تو بتائیے کس قدر خوش ہوتے! مگر اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ جب چاہے اور جو چاہے    ؎
وہ  مالک  ہے   جہاں  چاہے تجلی  اپنی  دکھلائے
نہیں مخصوص  ہے  اس  کی  تجلی  طورِ  سینا  سے
بہت روئیں گے  کرکے  یاد اہلِ  مے کدہ  مجھ  کو
شرابِ  دردِ  دل  پی کر  ہمارے  جام و مینا  سے
صدیق کی یہ تین تعریفیں ہوگئیں۔
صدیق کی چوتھی تعریف
اب چوتھی تعریف جو اختر کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی کہ صدیق وہ ولی اللہ ہوتا ہے جو اپنی زندگی کی ہر سانس کو اللہ تعالیٰ پر فدا کرتا ہے اور اپنی زندگی کی ایک سانس بھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے اللہ کے غضب وقہر کے اعمال سے لذتِ حرام کو کشید، چشید اور دید وشنید نہیں کرتا۔ وہ معصوم نہیں ہوتا، لیکن اگر کبھی صدورِ خطا ہوجائے تو اتنا روتا ہے کہ فرشتے                    بھی لرزہ براندام ہوجاتے ہیں کہ اللہ کو دیکھے بغیر یہ بندے سجدے میں اپنے گناہوں کو یاد کرکے کتنا رو رہے ہیں؟ اور آہ وزاری سے،استغفار سے بے قراری کا اظہار کررہے ہیں۔ ان کا
_____________________________________________
14؎   مسند الامام الشافعی :123
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 7 1
3 ندامت…بندوں کا ایک امتیازی شرف 11 1
4 حوالۂ کتب اورحوالۂ قطب کا فرق 11 1
5 قیمتی لباس پہننے کا ایک مسئلہ 11 1
6 ولایت کا مدار تقویٰ ہے 13 1
7 توبہ اور دریائے قُرب 14 1
8 توبہ کے معنیٰ 14 1
11 نافرمانی سے فرماں برداری کی طرف واپس آنا 15 8
12 غفلت سے ذکر کی طرف واپس آنا 15 8
13 غیبوبت سے حضوری کی طرف واپس آنا 17 8
14 بنیادِ ولایت تقویٰ ہے 18 1
15 تائب اور نادم گناہ گار بھی ولی اللہ ہے 18 1
16 حیا کی تعریف 19 1
17 تقویٰ کی دائمی فرضیت اور اس کی وجہ 19 1
18 نفس کی حیلولت اور نورِ نسبت کی عجیب تمثیل 20 1
19 مقامِ صدیقین 21 1
20 صدیقین کے شہداء سے افضل ہونے کی وجہ 21 19
21 جانِ پاکِ نبوت میں صدیقِ اکبر کی محبت 22 19
22 صدیق زندہ شہید ہوتا ہے 22 19
23 دروازۂ صدیقیت قیامت تک کھلا رہے گا 24 19
24 صدیقین کی چار تعریفات 24 1
25 اللہ کی ولایت کے لوازمات 25 24
26 صدیق کی پہلی تعریف 26 24
27 صدیق کی دوسری تعریف 27 24
28 صدیق کی تیسری تعریف 28 24
29 صدیق کی چوتھی تعریف 29 24
30 شہادت کا راز 30 1
31 مقامِ اولیاء صدیقین کے حصول کا طریقہ 31 1
32 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا مقام 31 1
33 خلاصۂ تقریر 32 1
Flag Counter