Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

38 - 42
سے شرعی پردہ بھی نہ کرو اور اللہ تعالیٰ کی ذاتِ پاک ایسے گندے اور ناپاک دل میں اپنی تجلیاتِ خاصہ سے متجلی ہوجائے! ناممکن ہے، ناممکن ہے، ناممکن ہے۔ بتاؤ بدنظری کیا چیز ہے؟ آپ نے بخاری شریف کی حدیث پڑھی ہوگی، زِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ26؎ آنکھوں کا زنا ہے بدنظری۔ تو زنا کار ولی اللہ ہوسکتا ہے؟ ایں خیال است و محال است و جنوں۔
اب سوال یہ ہے کہ تقویٰ کی مشق کیسے ہو؟ آنکھوں پر، کانوں پر، غرض سارے اعضا پر تقویٰ نافذ کرنے کی مشق کیسے ہوگی؟ تو یہ مشق خانقاہیں کرائیں گی بشرطیکہ وہ خانقاہ کسی سچے اللہ والے کی ہو، حلوے مانڈے والی خانقاہ نہ ہو۔ دیکھ لو حکیم الامت کے صدقے میں لوگ کہاں سے کہاں پہنچ گئے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے یہ جامعہ ہے۔ حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃاللہ علیہ سراپا اس بات کی ہدایت ہیں کہ اتنے بڑے عالم ہوکر تھانہ بھون گئے، اپنے نفس کو مٹایا، صاحبِ نسبت ہوئے اور  پھر ایک عالَم ان سے فیض یاب ہوا۔
حضرت جلال الدین رومی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تھوڑی سی محنت کرلو، نفس کو اللہ والوں کی صحبت میں رہ کر مٹالو، نفس کی حرام خواہشات کا خون کرنے کی مشق کرلو یعنی حرام خواہشوں  پر عمل نہ کرو تو ایک جہاں تم سے زندہ ہوگا، یہ مت سمجھو کہ خواہشات مٹ جائیں گی تو ہم بھی مٹ جائیں گے۔ نہیں اے دوستو! نفس  کو مٹاکر تو دیکھو تم خود زندہ ہوجاؤ گے اور ایک جہاں تم سے زندہ ہوگا، یعنی تم خود ولی اللہ ہوجاؤ گے اور تمہاری برکت سے لاکھوں ولی اللہ پیدا ہوں گے۔ اے سالکین! اگر تم اپنے نفس کی جاہ اور باہ کو مٹالو تو تم مٹو گے نہیں، ایک عالَم تم سے زندہ ہوگا۔ مولانا رومی کا ذرا اسلوبِ بیان تو دیکھو۔ فرماتے ہیں؎
نفس  خود  را کش  جہا نے  زندہ   کن
اپنے نفس کو قتل کردو تو ایک جہاں تم سے زندہ ہوگا۔اب دو شعر بھی سن لو، لندن کا شعر سنارہا ہوں۔ بتائیے باہر کی چیز کی قدر ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر چاقو لینے جائیں اور اس پر پاکستانی لکھا ہوا ہو تو آپ اس کو نہیں لیتے اور ایک پر لکھا ہوا ہو Made in Germany تو آپ کہتے ہیں کہ یہی دے دو ۔ تو میں بھی لندن کے دو اشعار سنانا چاہتا ہوں یعنیMade in London
_____________________________________________
26؎   صحیح البخاری: 923،922/2 (6275)، باب زناالجوارح دون الفرج، المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter