Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

29 - 42
بخاری شریف پڑھاسکتے ہیں توا پنا تزکیہ بھی خود کرسکتے ہیں۔ حکیم الامت نے فرمایا: مولانا! تزکیہ فعل لازم ہے یا فعل متعدی ہے؟ بس کہنے لگے سمجھ گیا۔ فعل لازم تو اپنے فاعل پر تمام ہوجاتا ہے، فعل متعدی اپنے فاعل پر تمام نہیں ہوسکتا۔ جب ایک مزکِّی ہو ایک مُزکّٰی ہو، اب تزکیہ کا فعل ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ کَانُوْا یُزَکُّوْنَ اَنْفُسَھُمْ یہ آیت نازل نہیں ہوئی کہ صحابہ خود اپنا تزکیہ کرتے تھے، بلکہ فرمایا: یُزَکِّیْھِمْ ہمارے نبی صحابہ کا تزکیہ کرتے ہیں۔
مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت
جو آیت تلاوت کی گئی اس سے بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے تین مقاصد ثابت ہوتے ہیں یَتْلُوْا عَلَیْھِمْ اٰیٰتِکَ  ہمارے نبی صحابہ پر آیات کی تلاوت کرتے ہیں۔ چناں چہ ساری دنیا میں جہاں جہاں قرآن ِپاک کے مکاتب ہیں، جہاں حفظ و ناظرہ اور قرأت و تجوید پڑھائی جاتی ہے، سب اس آیت کے مظاہر ہیں اور ان سے مقصدِ بعثتِ نبوت کا ایک حق ادا ہورہا ہے۔ تلاوت کے متعلق امام راغب اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ قرآن پاک کے علاوہ جتنی کتابیں نازل ہوئیں توریت، زبور، انجیل ان کے ساتھ تلاوت کی لغت کا استعمال جائز نہیں ہے۔ دیکھ لو تفسیر مفردات القرآن۔ فرماتے ہیں کہ تلاوت کا لفظ صرف قرآنِ پاک کے لیے خاص ہے۔17؎یہ اس کلام اللہ کی عظمت ہے،کیوں کہ اسے قیامت تک قائم رکھنا ہے، اس کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، لہٰذا جو قرآنِ پاک کے مدرسے قائم کرتے ہیں، جو اپنے بچوں کو حافظ بناتے ہیں، جو ان مدارس سے جانی و مالی تعاون کرتے ہیں سب اللہ تعالیٰ کے سرکاری کام کے ممبر ہیں۔ پس قرآنِ مجید کی عظمتِ شان  کے سبب تلاوت کا لفظ صرف قرآنِ پاک کے لیے خاص ہے، سابقہ کُتبِ آسمانی کے لیے جائز نہیں۔
مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت
یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ سے دارالعلوم کا حق ادا ہورہا ہے، دارالعلوم یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ
_____________________________________________
17؎     مفردات غرائب  القراٰن للاصفہانی:75/1، کتاب التاء،موقع یعسوب
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter