Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

10 - 42
تو خیر یہ بات کہہ رہا تھا کہ اس کلمہ کی برکت سے حضرت آدم علیہ السلام کا مقامِ بُعد مقامِ قُرب سے تبدیل ہوگیا۔ آج کل بھی ہمیں اللہ نے یہ نعمت دی ہے، بشرطیکہ توبہ چار شرطوں کےساتھ ہو۔
اَنْ یَّقْلَعَ عَنِ الْمَعْصِیَۃِ7؎  معصیت سے دور ہوجائے، حالتِ معصیت میں توبہ کیسے قبول ہوگی؟ کیا حضرت سیدنا یوسف علیہ السلام زلیخا کے پاس بیٹھ کر توبہ توبہ کررہے تھے یا وہاں سے فرار اختیار کیا تھا؟فَفِرُّوْۤا اِلَی اللہِ اختیار کیا تھا۔ اللہ نے دروازے کھول دیے اور تالے ٹوٹ گئے ، صرف وہاں تک پہنچنے اور تالے پر ہاتھ لگانے سے تالے کھل گئے     ؎
خیرہ  یوسف  وارمی  باید  دوید
یعنی اگر کسی معصیت سے بھاگنے کا کوئی دروازہ نہ ہو، تو تم حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح دیوانہ وار دوڑ لگاؤ، اللہ تعالیٰ گناہ سے بچنے کا راستہ خود کھول دیں گے۔
ایک طالب علم کے تقویٰ  کا واقعہ
ایک جوان طالب علم تھا، سیدھا سادہ تھا وہ بے چارہ۔ کہیں روایت میں سُن لیا بیواؤں اور یتیموں کی خدمت کی فضیلت کے بارے میں۔ اُس کے مدرسے کے راستے میں ایک بیوہ تھی جو بہت رئیس تھی۔ وہ پوچھا کرتا تھا کہ بیگم صاحبہ کوئی سودا وغیرہ لانا ہے؟ نوجوان طالب علم، عالمِ شباب طاری جیسے جگر مراد آبادی نے کہا ہے کہ؎
ہائے  وہ   وقت  کہ  جب حُسن   پہ  آتا  ہے   شباب
اُف    وہ    ہنگام   کہ     جب   عشق    جواں     ہوتا    ہے
عالمِ شباب کو دیکھ کر و ہ کم بخت للچاگئی، اس لیے یہ عام نہیں ہے کہ ہر بیوہ کی خدمت کرو، اس زمانے میں ذرا سمجھ بوجھ کے معاملہ رکھو، کیوں کہ اب فتنے کا دور ہے۔ ایک دن جب اُس نے پوچھا کہ کوئی خدمت؟ تو اُس بیوہ نے کہا یہاں آؤ، خدمت بتائیں اور درو ازہ بند کرادیااور کہا کہ
_____________________________________________
7؎  شرح مسلم للنووی:346/2، باب بیان النقصان فی الایمان، داراحیاءالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter