Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

23 - 42
محبت حاصل نہ ہوئی، اہلِ عشق و محبت سے آپ نے محبت حاصل نہیں کی تو خالی علمِ دین کا   جسم ملے گا،دین کی روح نہیں ملے گی۔ اور خالی منبروں سے بھی کچھ نہیں ہوگا، جب تک کچھ  دن اللہ والوں کی صحبت سے ہم لوگ درد حاصل نہ کرلیں۔ واللہ! قسم کھاکر کہتا ہوں کہ پھر ان شاء اللہ آپ کو کبھی کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، خود اللہ تعالیٰ امیروں کو آپ کے دروازے پر بھیجے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کو ذلیل نہیں کرتا۔ دیکھ لو یہ جامعہ بھی اس کی دلیل ہے۔ حضرت مفتی صاحب کیا دروازے دروازے قربانی کی کھال کے لیے جاتے تھے؟ وہ امیروں کے پاس جاتے تھے یا اُمراء اُن کے پاس آتے تھے؟ لیکن دل میں درد ہونا چاہیے۔ مُشک ہوگا تو  عاشقانِ خوشبو خود آپ کے پاس پہنچیں گےاور جب دل میں کچھ  نہیں ہوگا، خالی زبان پر اللہ ہوگا، علمِ دین زبان پر ہوگا،تو ضَرَبَ زَیْدٌ عَمْرًا زید سے عمرو کو ہمیشہ پٹواتے رہو گے، لیکن اپنے نفس کو مارنے کی توفیق نہیں ہوگی۔
حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ
حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃاللہ علیہ جیسے بڑے عالم اور مفتی کی بیعت کی درخواست پر حضرت حکیم الامت رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا کہ چار شرطوں سے آپ کو بیعت کروں گا۔ آپ دورۂ حدیث دوبارہ دیو بند جاکر پڑھیں،کیوں کہ  دورہ آپ نے غیر مقلدین سے پڑھا ہے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ آپ کے حروف قرآن پاک کے اعلیٰ درجہ کے نہیں ہیں،  جس معیار کے آپ عالم اور مفتی ہیں اُسی معیار سے حروفِ قرآنِ پاک کی تصحیح کیجیے اور اُس قاری سے سند بھی لائیے کہ میں نے تجوید و قرأت کی مشق کرلی ہے۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں تعلیمِ قرآن دی ہے وہاں کیفیتِ ادائیگی بھی اُن کو سکھائی ہے۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ کی تفسیر میں دو جملے فرمائے ہیں:اَیْ یُفَھِّمُھُمْ اَلْفَاظَہٗ وَیُبَیِّنُ لَھُمْ کَیْفِیَّۃَ اَدَاءِہٖ13؎  یعنی میرا نبی صحابہ کو الفاظِ قرآن کی تعلیم بھی دیتا ہے اور کیفیتِ ادائیگی بھی سکھاتا ہے، یہی تجوید کی دلیل ہے۔
_____________________________________________
13؎  روح المعانی:387/1،البقرۃ (129)،داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter