Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

31 - 42
خواجہ حسن بصری رحمۃاللہ علیہ کی سنت تحنیک ادا کرتے وقت دُعا فرمائی:
اَللّٰھُمَّ فَقِّھْھُ فِی الدِّیْنِ وَحَبِّبْہُ اِلَی النَّاسِ19؎
اے اللہ! حسن بصری کو دین کی سمجھ عطا فرما اور لوگوں میں محبوب کردے۔امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دُعا کتنی جامع ہے اور دُعا کے دونوں جملوں میں ایک خاص ربط ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے دل کو عطا فرمایا۔ دین کی سمجھ کےساتھ لو گوں میں محبوبیت کیوں مانگی؟ اس لیے  کہ اگر کسی میں دین کی سمجھ تو ہو، لیکن لوگوں میں محبوب نہ ہو تو لوگ اس سے دین نہیں سیکھیں گے اور اگر لوگوں میں محبوب ہو، لیکن فقیہ نہ ہو تو بدعت و گمراہی پھیلائے گا۔ محدثین لکھتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لعابِ دہن کی کرامت ہے کہ خواجہ حسن بصری رحمۃاللہ علیہ اتنے بڑے عالم ہوئے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے صحابی اپنے شاگرد خواجہ حسن بصری رحمۃاللہ علیہ کو جب بلاتے تھے تو فرماتے تھے یَامَوْلَانَا الْحَسَنْ!کبھی حسن نہیں کہا۔
چوتھی تفسیر
مَا تُکْمَلُ بِہِ النُّفُوْسُ مِنَ الْاَحْکَامِ وَالْمَعَارِفِ جس سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نفوسِ صحابہ کی تکمیل فرماتے تھے۔
پانچویں تفسیر
وَضْعُ الشَّیْءِ فِیْ مَحَلِّہٖ20؎ ہر شیٔ  کو اس کے محل میں رکھنا۔یہ سکھایا سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔ یہ تفسیر ہے حکمت کی، نوٹ کرلیجیے گا۔ یہ پکی پکائی کھچڑی کھالو، اس میں آسانی بھی ہے اور یہ طریقِ نبوت ہے۔ نبی کی زبان سے اور صحابہ کے کانوں سے علم چلتا ہے، لہٰذا سننے سے جو تقریر ذہن میں آتی ہے خود کتاب دیکھنے سے وہ بات نہیں پیدا ہوتی۔ بتارہا ہوں، یہ طریقِ صحابہ ہے۔ بتائیے! صحابہ نے کتاب پڑھی تھی یا زبانِ نبوت سے علم حاصل کیا تھا؟ بس سمجھ لو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر علم ایسے ہی چلا ہے۔
_____________________________________________
19؎   تھذیب الکمال:104/6، باب الحاء من اسمہ الحسن،مؤسسۃ الرسالۃ
20؎  روح المعانی:387/1،البقرۃ(129)،داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter