Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

28 - 42
تو نے  مجھ کو  کیا سے  کیا  شوقِ فراواں  کردیا
پہلے جاں پھر جانِ  جاں پھر جانِ جاناں کردیا
یہی وہ جامعہ اشرفیہ ہے جس میں مولانا ظفر احمد عثمانی رحمۃاللہ علیہ نے دورۂ حدیث کی تکمیل میں طلبا سے فرمایا کہ جاؤ، کسی اللہ والے سے دردِ محبت سیکھ لو۔ پھر کیا ہوگا؟ اگر آپ لوگوں نے کسی اللہ والے کے پاس دردِ دل حاصل کرلیا تو آپ کا منبر منبر ہوگا، آپ کا سجدہ سجدہ ہوگا، آپ کی تلاوت تلاوت ہوگی، آپ کی تقریر سحر بیانی ہوگی، جہاں جائیں گے اللہ تعالیٰ آپ کو چمکائےگا۔ شیخ عبدالقادر جیلانی بڑے پیر صاحب رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں: اے علماء حضرات! مدارس سے نکل کر مسجدوں کے منبر پر مت بیٹھو،جاؤ چھ مہینے کسی اللہ والے، کسی صاحبِ نسبت، درد بھرے دل والے کے پاس رہو،تاکہ دل میں اللہ کی محبت اور اخلاص پیدا ہوجائے، دردِ دل عطا ہوجائے، پھر ان شاء اللہ جہاں بھی رہو گے آپ کے علم کی خوشبو پھیل جائے گی۔
مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط
میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃاللہ علیہ فرماتے تھے کہ اگر کباب کچا ہو، تلا نہ جائے تو صورت ِ  کباب تو ہے، سارے اجزا اس میں کباب کے موجود ہیں، بڑی الائچی، لونگ، تیز پات، پسا ہوا قیمہ سب کچھ ہے، مگر کچی ٹکیہ ہے، آگ نہیں لگائی تھی، تیل میں نہیں تلا گیا، مجاہدے سے نہیں گزارا گیا، تو بتاؤ اس کباب کو کھاکر لوگوں کو قے ہوگی یا نہیں؟ لیکن اگر وہی کباب سرسوں کے تیل میں تلا جائے، تو اس کی خوشبو سارے محلے میں پھیل جاتی ہے۔ ایک ہندو نے جب کباب کی خوشبو سونگھی تو کہا کہ بوئے کباب مارا مسلمان کرد۔ اس کباب کی خوشبو نے تو مجھے مسلمان کردیا۔ آہ! ہم لوگ بھی کچے کباب ہیں، صورت مولویوں کی سی ہے، حقیقت میں کچھ نہیں۔ امت ہمیں دیکھ کر کہتی ہے کہ مولویوں کی بات کون سنے، ان کی باتوں میں مزہ نہیں، لیکن آہ! اگر ہم لوگ کسی اللہ والے کی صحبت میں رہ کر مجاہدے سے گزر جائیں تو سارے عالم میں ہمارے علم کی خوشبو پھیل جائے گی۔
لیکن مجاہدہ اپنی مرضی سے نہیں، کسی اللہ والے کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔ایک عالم شیخ الحدیث نے حکیم الامت سے عرض کیا کہ اپنا تزکیہ ہم خود کیوں نہیں کرسکتے؟ جب ہم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter