Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

34 - 42
تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار
میرے شیخ اوّل حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا کہ قرآنِ پاک میں بعض جگہ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ مقدم ہے اور یُزَکِّیْھِمْ مؤخر ہے اور بعض جگہ اس کے برعکس ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ تو فرمایا کہ جہاں تعلیمِ کتاب مقدم ہے وہاں علومِ دینیہ کی عظمت کا بیان ہے،  تاکہ صوفیا علومِ دینیہ سے مستغنی نہ ہوں اور شریعت و طریقت کو الگ الگ نہ سمجھیں، اور جہاں تزکیہ مقدم ہے وہاں علمائے دین کو تنبیہ ہے کہ تزکیہ کی نعمت سے غافل نہ ہونا۔ اس کی حضرت نے عجیب مثال دی تھی کہ ظرف کی صفائی سے مقصود مظروف ہوتا ہے، شیشی کی صفائی سے مقصود عطر ہوتا ہے کہ صاف شیشی میں ڈالا جائے، تعلیمِ کتاب کے تقدم میں علم کی عظمت کا بیان ہے کہ صوفیا عمر بھر قلب کی شیشی ہی نہ دھوتے رہیں، علومِ دین کی بھی فکر کریں ،اور تزکیہ کے تقدّم میں علمائے کرام کو ہدایت ہے کہ قلب کی شیشی کی صفائی کی فکر کریں کہ گندی شیشی میں عطر کی خوشبو ظاہر نہ ہوگی، غیر مزکّٰی قلب سے فیضانِ علوم نہ ہوگا۔
اس کے بعد اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ  کا اس آیت سے کیا ربط ہے، یعنی تزکیۂ نفس سے کیا ربط ہے؟ چوں کہ نفس سے لڑنا آسان نہیں ہے، اس لیے اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ فرماکر سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے ہمیں سکھادیا کہ اے اللہ! نفس سے مقابلہ مشکل ہے، آپ نے اس کو اَمَّارَۃٌ بِالسُّوْءِفرمایا ہے یعنی کَثِیْرُ الْاَمْرِبِالسُّوْءِبہت زیادہ برائی کا حکم کرنے والا اور سوء اسم جنس ہے جو ساری دنیا کی برائیوں کو شامل ہے۔ یہ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں لکھا ہے کہ اَلسُّوْءِ میں الف لام جنس کا ہے اور جنس وہ کلی ہے جو انواع مختلف الحقائق پر مشتمل ہو۔ معلوم ہوا کہ قیامت تک جتنے گناہ ہوں گے سب اس اَلسُّوْءِ میں شامل ہیں،نزولِ قرآن کے وقت جو گناہ تھے اور آج نئے نئے گناہ کے جو طریقے ایجاد ہورہے ہیں سب اس میں شامل ہیں۔ لیکن ان سے کیسے بچیں گے؟ اِلَّا مَا رَحِمَ  رَبِّی22؎ یہ مَا   کیا ہے؟ یہ مصدریہ، ظرفیہ ، زمانیہ ہے۔تین نام ہیں اس کے۔ اس لیے مفسراعظم علامہ آلوسی رحمۃ اللہ 
_____________________________________________
22؎  یوسف:53
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter